Home / دھشت گردی / اتحادی فوج کے فضائی حملے میں داعش کا وزیر اطلاعات ہلاک

اتحادی فوج کے فضائی حملے میں داعش کا وزیر اطلاعات ہلاک

al-Arabiyaامریکی وزارت دفاع پینٹا گون نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کی قیادت میں دولت اسلامیہ عراق وشام ’داعش‘ کے خلاف سرگرم عالمی اتحاد کے جنگی جہازوں نے 7 ستمبر 2016ء کو ایک فضائی حملے میں داعش کا وزیر اطلاعات ہلاک کردیا تھا۔

امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان پیٹر کک نے بتایا کہ فضائی حملہ نہایت احتیاط اور باریک بینی کے ساتھ مانیٹرنگ کے بعد کیا گیا۔ شام میں داعش کے مرکز سمجھے جانے والے شہر الرقہ میں ہونے والے فضائی حملے میں داعش کا اہم کمانڈر وائل عادل حسن سلمان الفیاض المعروف ڈاکٹر وائل ہلاک ہوگیا۔ مقتول داعش تنظیم کے اطلاعات ونشریات کے شعبے کا انچارج تھا۔9083-01-daesh-18sep16

پیٹر کک کا کہنا تھا کہ مقتول داعشی کمانڈر پروپیگنڈہ ویڈیوز تیار کرنے، قیدیوں کے قتل اور انہیں تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے واقعات کی فوٹیج تیار کرنے کے ساتھ انہیں انٹرنیٹ پر پوسٹ کرنے کی نگرانی کرتا تھا۔ کمانڈر ڈاکٹر وائل کو تنظیم کے دوسرے اہم ترین جنگجو ابو محمد العدنانی کا بھی مقرب سمجھا جاتا تھا۔ العدنانی کو 30 اگست کو ایک فضائی حملے میں ہلاک کردیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر وائل داعش کی مرکزی مجلس شوریٰ کا بھی رکن تھا۔

امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر وائل نامی داعشی کمانڈر کی ہلاکت سے شام وعراق میں سرگرم دہشت گردوں کو ایک بڑے نقصان سے دوچار کیا گیا ہے۔ اس ہلاکت سے دہشت گردوں کی پلاننگ، فنڈنگ اور حملوں کی صلاحیت متاثر ہوگی۔

About admin

Check Also

کل بھوشن کی بیوی 2ماہ سے لا پتہ

پاکستان میں سزائے موت کے منتظر بھارتی خفیہ ادارے ’’را‘‘کے ایجنٹ کلبھوشن کی بیوی جسے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
error: Content is protected !!