Home / دھشت گردی / افغان صوبہ غور میں دولت اسلامیہ نے 30 یرغمالی شہری قتل کر دیے

افغان صوبہ غور میں دولت اسلامیہ نے 30 یرغمالی شہری قتل کر دیے

bbc-urdu_2افغانستان کے صوبہ غور میں حکام کا کہنا ہے کہ شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ نے 30 افراد کو اغوا کرنے کے بعد قتل کر دیا ہے۔

صوبہ غور کے حکام نے بی بی سی کو بتایا کہ دولت اسلامیہ نے ان شہریوں کو اس وقت یرغمال بنایا جب وہ پہاڑوں پر لکڑیاں جمع کر رہے تھے۔10049-01-afghandaesh-26oct16

حکام نے بتایا کہ ان شہریوں کو دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں نے اس وقت گولیاں مار کر ہلاک کیا جب مقامی افراد نے ان کو بچانے کی کوشش کی۔

صوبہ غور کے ترجمان نے بتایا کہ مقامی افراد کی فائرنگ سے دولت اسلامیہ کا مقامی کمانڈر بھی ہلاک ہوا ہے۔

گورنر ناصر خازے نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پر کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ افغانستان میں دولت اسلامیہ کی حمایت میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے اور کچھ علاقوں میں دولت اسلامیہ طالبان کی عملداری کو بھی چیلنج کر رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق جنوری 2015 سے افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان اور دولت اسلامیہ کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔

About admin

Check Also

کل بھوشن کی بیوی 2ماہ سے لا پتہ

پاکستان میں سزائے موت کے منتظر بھارتی خفیہ ادارے ’’را‘‘کے ایجنٹ کلبھوشن کی بیوی جسے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
error: Content is protected !!