Home / حادثات / الجزائر کے2015 میں کچلے جانیوالے حجاج کا معاوضہ

الجزائر کے2015 میں کچلے جانیوالے حجاج کا معاوضہ

الجزائر: سعودی عرب پر ہرجانے کی ادائیگی کیلئےزور

Sahar14۔اگست16: الجزائر نے سعودی عرب سے ہرجانے لینے کی کوششیں تیز کردی ہیں

 اطلاعات کے مطابق الجزائر کے مذہبی امور کے وزیر “محمد عیسی”  نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ سال مکہ مکرمہ میں کرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے الجزائری حجاج کرام کے ورثا کو ہرجانے کی ادائیگی کے لئے ہم نے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں۔8079.01 Hajj2015 14Aug16

ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں سعودی حکام سے رابطے میں ہیں اور کوشش کی جارہی ہے کہ کرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے الجزائری حجاج کرام کے ورثا کو معاوضہ دلایا جائے۔ الجزائر کے مذہبی امور کے وزیر محمد عیسی نے رواں سال کے مناسک حج کے سلسلے میں ہونے والی ابتدائی نشست میں شرکت کے بعد بتایا کہ الجزائر کی وزارت خارجہ اور جدہ میں موجود قونصل خانے کو کرین سانحے کے متاثرین کے امور کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ انہوں کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے ابھی مسا‏ئل حل ہونے باقی ہیں کہ جس کے بعد ہی متاثرین کو معاوضے کی رقم ادا کی جاسکے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال حج کے موسم میں مکہ مکرمہ میں کرین گرنے کے حادثے میں ایک سو آٹھ حجاج کرام شہید اور دوسو اڑتیس زخمی ہوگئے تھے۔

اس المناک واقعے میں ایک الجزائری حاجی جاں بحق اور گیارہ زخمی ہوگئے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ سانحہ منا میں بھی  الجزائر سے تعلق رکھنے والے کم ازکم پچاس حجاج کرام اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

About admin

Check Also

سعودی عرب، ایران کے درمیان ’حج‘ معاملات طے پاگئے

 سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ رواں سال ایرانی عازمین بھی حج کرسکیں گے۔ بادشاہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
error: Content is protected !!