امریکا کی پہلی مُسلمان خاتون جج کی پراسرار موت

0
78

شہلا عبدالسلام کی لاش نیویارک کے ایک دریا سے ملی

al-Arabiyaامریکا کی پہلی مسلمان خاتون جج کو کل بدھ کو مین ہٹن میں سے بہنے والے ھڈسن دریا سے پراسرار طور پر مردہ پایا گیا۔ مسلمان خاتون جج کی پراسرار موت کی سرکاری سطح پر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

04039.01 MuslimJudge 13Apr17العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکا میں پہلی بار ایک مسلمان خاتون جج کی موت کی خبر New Yark Post نے شائع کی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شیلا عبدالسلام کی لاش نیویارک سے گزرنے والے دریا سے ملی ہے۔

شیلا عبدالسلام کے شوہر عبدالسلام نے اپنی بیوی کی پراسرار موت کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ اس کے جسم پر کسی قسم کا کوئی زخم نہیں تھا۔ غالب امکان ہے کہ جسٹس شیلا کی موت خود کشی کا نتیجہ ہوسکتی ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق شیلا نیویارک کی ایک اپیل کورٹ میں جج تھیں۔

متوفیٰ عنہا جسٹس شیلا کے بارے میں معلومات بہت کم سامنے آئی ہیں۔ ان کے شوہر عبدالسلام کا کہنا ہے کہ شیلا سنہ 1992ء میں امریکا میں عدالتی نظام کا حصہ بنیں۔