Home / حادثات / ایران : آگ بجھانے کے دوران عمارت منہدم،30 افراد ہلاک

ایران : آگ بجھانے کے دوران عمارت منہدم،30 افراد ہلاک

Dawn Newsتہران:ایران کے دارالحکومت تہران میں کبھی ملک کی سب سے بلند عمارت کا درجہ رکھنے والی بلڈنگ آگ لگنے کے بعد منہدم ہوگئی، جس کے نتیجے میں کم سے کم 30 فائر فائٹرز ہلاک جب کہ 75افراد زخمی ہوگئے۔

01069.09 Plasko 21Jan17 01069.08 Plasko 21Jan17 01069.07 Plasko 21Jan17 01069.06 Plasko 21Jan17 01069.05 Plasko 21Jan17 01069.04 Plasko 21Jan17 01069.03 Plasko 21Jan17 01069.02 Plasko 21Jan17 01069.01ب Plasko 21Jan17تہران کے مرکز میں واقع ’پلاسکو‘ نامی 17 منزلہ عمارت کی بالائی منزلوں پر پہلے آگ لگی، جسے بجھانے کی کوششیں جاری تھیں کہ اچانک پوری عمارت ہی منہدم ہوگئی۔

غیرملکی خبر رساں اداے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نے ایران کے مقامی اور سرکاری میڈیا کے حوالے سے اپنی خبر میں بتایا کہ آگ بجھانے کے دوران عمارت کے منہدم ہونے سے 30 فائر فائٹرز ہلاک جب کہ 75 افراد زخمی ہوگئے۔

ایرانی عہدیداروں نے تاحال ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد سے متعلق سرکاری بیان جاری نہیں کیا۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے ’پریس‘ ٹی وی نے عمارت کے منہدم ہونے سے ہلاک ہونے والے فائر فائٹرکی تعداد نہیں بتائی، ٹی وی نے زخمی ہونے والے عام شہریوں کی تعداد 30 بتائی، جب کہ ’ایرنا‘ خبررساں ادارے کے مطابق واقعے میں 45 فائر فائٹرز زخمی ہوئے۔

ایران کی مقامی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق عمارت کے بالائی حصے میں صبح 8 بجے کے قریب آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔

رپورٹس کے مطابق عمارت کے بالائی حصے میں گارمنٹ ورکشاپس موجود تھیں جہاں دکاندار اپنے لیے کھانا پکاتے تھے اور سردیوں میں خود کو گرم رکھنے کے لیے مٹی کے تیل سے جلنے والے پرانے ہیٹر استعمال کرتے تھے۔

رپورٹ کے مطابق فائر بریگیڈ عملے کی جانب سے آگ بجھائے جانے کا عمل جاری تھا کہ اچانک عمارت منہدم ہوگئی، یہ عمارت 1960 میں تعمیر ہوئی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں 01069.12 Plasko 21Jan17 01069.11 Plasko 21Jan17ادارے نے ایرانی نیوز ایجنسی’ایرانا‘کے حوالے سے بتایا کہ عمارت منہدم ہونے کے بعد ایرانی صدر حسن روحانی نے وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فاضلی کو معاملے کی تحقیقات کرکے رپورٹ جمع کرنے کا حکم دیا۔

ایرانی صدر نے زخمیوں کو بہترین علاج کی سہولیات فراہم کرنے سمیت متاثر ہونے والے افراد کی مدد کرنے کی بھی ہدایات کیں۔

عمارت منہدم ہونے کے بعد ایرانی فوج اور دیگر ریسکیو اہلکار ملبے سے زخمیوں اور لاشوں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔

خبر رساں ادارے نے ترکی کی نیوز ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ شہر کے جس حصے میں عمارت واقع تھی وہاں کئی غیر ملکی سفارتخانے بھی واقع ہیں، عمارت منہدم ہونے کے بعد سفارتی عملے کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔

اس واقعے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی کیا جارہا ہے، عمارت کے ملبے تلے کتنے افراد دبے ہوہے ہیں،اس حوالے سے تاحال حتمی اعداد و شمار سامنے نہیں آ سکے۔

About admin

Check Also

کل بھوشن کی بیوی 2ماہ سے لا پتہ

پاکستان میں سزائے موت کے منتظر بھارتی خفیہ ادارے ’’را‘‘کے ایجنٹ کلبھوشن کی بیوی جسے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
error: Content is protected !!