Home / دھشت گردی / ایران عالمی اسٹاک ایکسچنیج فیڈریشن ڈبلیو ایف ای میں شامل

ایران عالمی اسٹاک ایکسچنیج فیڈریشن ڈبلیو ایف ای میں شامل

IR Saharاسلامی جمہوریہ ایران عالمی اسٹاک ایکسچنیج فیڈریشن ڈبلیو ایف ای کا رکن بن گیا ہے۔

ایران آف ایکسچینج کمپنی “ایران فرا بورس” کے مینیجنگ ڈائریکٹر امیر ھامونی نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈبلیو ایف ای کے ارکان کے ساتھ ایران کے مشترکہ تعاون کا امکان فراہم ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایف ای میں ایران کی رکنیت کے نتیجے میں ، ایران اسٹاک ایکسچینج کے ارکان دنیا کی معتبر اسٹاک مارکیٹوں کے تجربات اور معلومات سے استفاد کرسکیں گے۔13.01 Iran  08Jul

امیر ھامونی نے بتایا کہ انٹرنیشنل سیکورٹیز اینڈایکسچینج آرگنائزیشن میں ایران کی رکینیت کے بعد ڈبلیو ایف ای میں ایران کی رکنیت کی درخواست دائر کی گئی تھی اور گزشتہ ماہ کی بائیس تاریخ کو اسے منظوری دے دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ایران ڈبلیو ایف ای میں مستقل رکنیت کی کوشش کر رہا ہے اور ہمیں امید ہے کہ اکتوبر دوہزار سولہ میں ہونے والے اجلاس کے دوران ایران ڈبلیو ایف ای کا مستقل رکن بن جائے گا۔ورلڈ فیڈریشن آف ایکسیچ ایک عالمی ادارہ ہے جس کا مقصد دنیا کے مختلف ملکوں میں اسٹاک مارکیٹوں اور حصص بازاروں کو ریگولیٹ کرنا اور ان کے درمیان رابطوں کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

About admin

Check Also

کل بھوشن کی بیوی 2ماہ سے لا پتہ

پاکستان میں سزائے موت کے منتظر بھارتی خفیہ ادارے ’’را‘‘کے ایجنٹ کلبھوشن کی بیوی جسے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
error: Content is protected !!