Home / سیاست / تبصرہ / ایران کی سی پیک منصوبے میں شمولیت کی خواہش

ایران کی سی پیک منصوبے میں شمولیت کی خواہش

bbc-urdu_2ایران کے صدر حسن روحانی نے پاکستانی وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نواز شریف اور صدر حسن روحانی کے درمیان ملاقات نیویارک میں ہوئی جہاں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سکیورٹی ایران کی سکیورٹی ہے۔9096-01-iranpak-22sep16

حسن روحانی نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے پاکستانی وزیراعظم کے عظم کی تعریف کی اور اس کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے توانائی، معیشت اور دیگر شعبوں میں تعلقات پر بات چیت بھی کی۔صدر روحانی نے پیش کش کی کہ ایران پاکستان کی بجلی کی ضرورت پوری کرنے کے لیے اس کی سرحد پر پاور پلانٹ بھی لگا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ انھوں نے دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا۔دونوں رہنماؤں نے گوادر اور چابہار کی بندرگاہ کے حوالے سے بھی بات کی، جو خطے میں تجارت کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔9096-02-iranpak-22sep16

وزیراعظم نوازشریف نے صدر حسن روحانی کی جانب سے دورہ ایران کی دعوت قبول کی اور کہا کہ وہ جلد ہی ایران کا دورہ کریں گے۔خیال رہے کہ رواں برس مئی میں پاکستان کے تین ہمسائیہ ممالک انڈیا، افغانستان اور ایران کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ اور چابہار کی بندرگاہ کی تعمیر کا معاہدہ ہوا تھا۔

اس معاہدے کے تحت انڈیا کو ایران اور افغانستان کی منڈیوں تک رسائی حاصل ہو گی جبکہ افغانستان اپنی مصنوعات بیرونی دنیا میں بھجوانے کے لیے پاکستان کے بجائے ایرانی بندرگاہ کو متبادل کے طور پر استعمال کر سکے گا۔

سہ فریقی معاہدے سے انڈیا کی افغانستان کے راستے وسطی ایشیا اور روس کی منڈیوں تک رسائی کی دیرینہ خواہش بھی پوری ہو جائے۔

About admin

Check Also

کل بھوشن کی بیوی 2ماہ سے لا پتہ

پاکستان میں سزائے موت کے منتظر بھارتی خفیہ ادارے ’’را‘‘کے ایجنٹ کلبھوشن کی بیوی جسے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
error: Content is protected !!