Home / سیاست / تبصرہ / بحرینی علماء کی اسلامی تنظیم کے سربراہ گرفتار

بحرینی علماء کی اسلامی تنظیم کے سربراہ گرفتار

Shafaqna IRآل خلیفہ کی ڈکٹیٹرحکومت نے بحرینی علماء کی اسلامی تنظیم کے سربراہ سید “مجید المشعل”کو گرفتار کر لیا ہے

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران سیکورٹی اہلکاروں نے علماء کی اسلامی تنظیم کے سربراہ سید مجید المشعل کے گھر پرحملہ کرکے انھیں گرفتار کر لیا ہے-

سید مجید المشعل کا شمار بحرین کی ب120.01 Behrain 31Jul6ااثرشخصیتوں میں ہوتا ہے ان کا جرم صرف یہ ہے کہ انھوں نے آل خلیفہ حکومت کی جانب سے بحرین کے بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت سلب کئے جانے پراعتراض کیا تھا-

بحرین پر مسلط آل خلیفہ حکومت نے ابھی حال ہی میں انسانی و شہری قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے بحرینی عالم دین آیت اللہ عیسی قاسم کی شہریت سلب کرلی ہے-

آیت اللہ عیسی قاسم کی شہریت سلب کرنا، جو بین الاقوامی قوانین کی نگاہ میں ابتدائی ترین انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، بحرین میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بڑھنے کا سبب بنا ہے-آل خلیفہ کی کٹھ پتلی عدلیہ نے ابھی حال ہی میں بحرین کی جمعیت اسلامی الوفاق کو منحل کردیا تھا –

آل خلیفہ حکومت نے گذشتہ مہینوں سے بحرینی علمائے دین ، انسانی حقوق کی فعال شخصیتوں اور شہریوں کے خلاف پرتشدد اور جارحانہ اقدامات کا سلسلہ تیز کردیا ہے-

About admin

Check Also

کل بھوشن کی بیوی 2ماہ سے لا پتہ

پاکستان میں سزائے موت کے منتظر بھارتی خفیہ ادارے ’’را‘‘کے ایجنٹ کلبھوشن کی بیوی جسے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
error: Content is protected !!