Home / دھشت گردی / بحرین میں شیعہ مسجد امام صادق (ع) میں چھٹے ہفتے بھی نماز جمعہ نہیں ہوسکی

بحرین میں شیعہ مسجد امام صادق (ع) میں چھٹے ہفتے بھی نماز جمعہ نہیں ہوسکی

Shafaqna IR29۔اگست16: آل خلیفہ کے فوجیوں نے مسلسل چھٹے ہفتے بھی بحرین کے قصبے دراز میں مسجد امام صادق(ع) میں اس ملک کے شیعیان اہل بیت(ع) کو نماز جمعہ ادا نہیں کرنے دی۔

جس کے بعد اس علاقے کے مکینوں نے آل خیفہ کے اس اقدام کے خلاف احتجاج کیا۔8154.01 Behrain 29Aug16

مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں نامور شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔

واضح رہے کہ بحرینی عوام نے گذشتہ پانچ سالوں سے حکومت بحرین کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔

ان کا مطالبہ ہے کہ آل خلیفہ اقتدار سے علیحدہ ہوجائیں اور اس ملک کی جیلوں میں موجود سیاسی قیدیوں کو آزاد کیا جائے۔

آل خلیفہ کی جانب سے مظاہرین پر ظلم و تشدد کے نتیجے میں اب تک سینکڑوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں۔

About admin

Check Also

کل بھوشن کی بیوی 2ماہ سے لا پتہ

پاکستان میں سزائے موت کے منتظر بھارتی خفیہ ادارے ’’را‘‘کے ایجنٹ کلبھوشن کی بیوی جسے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
error: Content is protected !!