Home / دھشت گردی / بلوچستان: دولتِ اسلامیہ کے کمانڈر سمیت چھ افراد گرفتار

بلوچستان: دولتِ اسلامیہ کے کمانڈر سمیت چھ افراد گرفتار

BBC Urdu28۔اگست16: پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں حکام نے شدت پسند تنظیم القاعدہ اور دولت اسلامیہ سے وابستہ کے ایک مقامی کمانڈر سمیت چھ افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

کوئٹہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان کے وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے بتایا کہ ان افراد کو سکیورٹی فورسز نے نوشکی کے علاقے سے گرفتار کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گرفتار افراد میں شدت پسند تنظیم القاعدہ اور دولتِ اسلامیہ سے وابستہ ایک مقامی کمانڈر بھی شامل ہے۔8147.01 Daesh 28Aug16

وزیر داخلہ نے گرفتار افراد کے نام نہیں بتائے تاہم ان کا کہنا تھا کہ ’مقامی کمانڈر 2012 اور 2013 میں القاعدہ اور دولتِ اسلامیہ میں شمولیت اختیار کی، ابتدائی تربیت افغانستان سے حاصل کی اور شام میں بھی جہادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ وہ کچھ عرصہ بیشترً واپس آیا تھا اور نوشکی میں لوگوں کی برین واشنگ میں مصروف تھا۔ وزیر داخلہ نے بتایا کہ گرفتار افراد سے اسلحہ اور جہادی لٹریچر بھی برآمد ہوا ہے۔

میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں یہ القاعدہ سے تعلق رکھنے والا دوسرا نیٹ ورک ہے جس کو پکڑا گیا۔انھوں نے بتایا کہ یہ حکومت کا عزم ہے کہ دہشت گردی کرنے والے کسی بھی گروہ کو بلوچستان میں نہیں پنپنے نہیں دیا جائے گا۔

About admin

Check Also

کل بھوشن کی بیوی 2ماہ سے لا پتہ

پاکستان میں سزائے موت کے منتظر بھارتی خفیہ ادارے ’’را‘‘کے ایجنٹ کلبھوشن کی بیوی جسے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
error: Content is protected !!