Home / حادثات / بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں 6.3 شدت کا زلزلہ

بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں 6.3 شدت کا زلزلہ

VOA_2زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ کئی سکینڈ تک زمین لرزتی رہی اور لوگ اپنے گھروں کو چھوڑ کر کھلے آسمان تلے بچوں اور خواتین کے ساتھ شدید ٹھنڈ میں آ بیٹھے۔

پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بدھ کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے درجنوں گھروں کی دیواریں گر گئیں تاہم جانی نقصان نہیں ہوا۔

02015.01 Eathq 08Feb17ضلع گوادر کی انتظامیہ کے مطابق بُدھ کو صبح تین بجے گوادر، پسنی، تربت جیوانی، ہوشاب اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ کئی سکینڈ تک زمین لرزتی رہی اور لوگ اپنے گھروں کو چھوڑ کر کھلے آسمان تلے بچوں اور خواتین کے ساتھ شدید ٹھنڈ میں آ بیٹھے۔

زلزلے سے متعدد کچے گھروں کی دیواریں گر گئیں اور حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔

امریکہ کے جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس کا مرکز ساحلی شہر پسنی کے قریب تھا جس کی گہرائی لگ بھگ دس کلو میٹر تھی۔

کوئٹہ میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے قائم کے گئے ادارے ’پی ڈی ایم اے‘ کے مطابق زلزلے کے بعد ساحلی اضلاع مکران اور آواران میں اسپتالوں کی انتظامیہ اور دیگر حکام کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کو کہا گیا ہے، جب کہ متاثرہ لوگوں کو خوراک اور دیگر ضروری اشیاء کمبل وغیرہ پہنچانے کے لیے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔

About admin

Check Also

کل بھوشن کی بیوی 2ماہ سے لا پتہ

پاکستان میں سزائے موت کے منتظر بھارتی خفیہ ادارے ’’را‘‘کے ایجنٹ کلبھوشن کی بیوی جسے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
error: Content is protected !!