Home / سیاست / تبصرہ / بپن راوت انڈیا کے نئے فوجی سربراہ ہونگے

بپن راوت انڈیا کے نئے فوجی سربراہ ہونگے

bbc-urdu_2انڈیا کی حکومت نے لیفٹننٹ جنرل بپن راوت کو نیا آرمی چیف نامزد کرتے ہوئے ایئر فورس سمیت دیگر اہم عسکری عہدوں پر نئی تقرریوں کا اعلان کیا ہے۔

جنرل بپن راوت یکم جنوری کو موجودہ آرمی چیف دلبیر سنگھ سہاگ کی ریٹائرمنٹ کے بعد انڈین فوج کی کمان سنبھالیں گے۔

12099-01-indiaarmy-18dec16نامزد آرمی چیف بپن راوت اس سے پہلے انڈیا کے وائس آرمی چیف کی ذمہ داری سنبھال رہے تھے۔

بپن راوت نے 11 ویں گورکھا رائفل کی پانچویں بٹالین سے سنہ 1978 میں اپنے کریئرکی ابتدا کی تھی۔

انڈیا کی حکومت نے ایئر مارشل بی ایس دھنوا کو فضائیہ کا نیا سربراہ نامزد کیا ہے۔

ایئر مارشل بی ایس دھنوا انڈیا کی فضائیہ کے موجودہ سربراہ اروپ راہا کی جگہ لیں گے۔

اس کے علاوہ سنیچر کو دو دیگر اہم عہدوں کے لیے نئے ناموں کا اعلان کیا گیا۔

جھارکھنڈ کیڈر کے آئی پی ایس افسر راجیو جین اگلے آئی بی چیف بنائے گئے ہیں اور انل دھسمانا کو انڈیا کی انٹیلیجنس ایجنسی ‘را’ کا سربراہ بنانے کا اعلان کیا گیا۔

About admin

Check Also

کل بھوشن کی بیوی 2ماہ سے لا پتہ

پاکستان میں سزائے موت کے منتظر بھارتی خفیہ ادارے ’’را‘‘کے ایجنٹ کلبھوشن کی بیوی جسے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
error: Content is protected !!