بھارت نے پاکستانیوں کے اثاثے فروخت کرنے کا اعلان کردیا

0
54

بھارتی حکومت نے تنازعات کے بعد ہجرت کرکے پاکستان اور چین چلے جانے والوں کے اثاثے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ان اثاثوں کی مالیت 400 ملیںن ڈالر ہیں۔تفصیلات کے مطابق 1947، 1965 اور 1971 کے تنازعات جب کہ سن 1962 میں چین کے ساتھ سرحدی جنگ کے بعد بہت سے لوگ بھارت سے ہجرت کرکے پاکستان یا چین چلے گئے تھے ۔
ان کے جانے کے بعد بہت سی املاک تو لاوارث رہیں لیکن کچھ املاک ایسی بھی تھیں جن کے مالکوں کے وارث تاحال بھارت میں موجود تھے اور انہوں نے ان املاک کو استعمال کرنا شروع کر دیا۔تاہم 1968 کی تعریف کے مطابق بھارت نے ان املاک کو دشمن کے اثاثے قرار دے دیا۔یہ املاک پاکستان کے ساتھ سن 1947، 1965 اور 1971 کے تنازعات جب کہ سن 1962 میں چین کے ساتھ سرحدی جنگ کے بعد سرکاری قبضے میں لے لی گئی تھیں۔