Home / دھشت گردی / بیوی پرتشدد کرنے والے پاکستانی کرکٹر کو 18 ماہ جیل

بیوی پرتشدد کرنے والے پاکستانی کرکٹر کو 18 ماہ جیل

04015.01 Pak_Cricketer 08Apr17لندن: اپنی بیوی پر مبینہ تشدد کرنے اور سزا سے بچنے کے لیے عدالت کو گمراہ کرنے والے پاکستانی کرکٹر کو برطانوی عدالت نے 18 ماہ کے لیے جیل بھیج دیا۔ واضح رہے کہ 33 سالہ مصطفیٰ بشیر کو گزشتہ ماہ 22 مارچ کو مانچسٹر کی کرائون عدالت نے اپنی بیوی فاخرہ کریم پر مبینہ تشدد کرنے کے الزام میں معطل کردیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 7 اپریل کو ہونے والی سماعت کے دوران مانچسٹر کی کرائون عدالت کےجج رچرڈ مانسیل کو بتایا گیا کہ اگر مصطفیٰ بشیر کو سزا سنائی گئی تو وہ لیسٹر شائر کلب کے ساتھ بطور پروفیشنل کرکٹر نہیں کھیل سکیں گے۔

مگر عدالت میں موجود لیسٹر شائر کلب کے نمائندے نے بتایا کہ کلب کا مصطفیٰ بشیر کے ساتھ کوئی بھی معاہدہ نہیں، جنہوں نے اپنی بیوی کو بلے سے مارا اور بلیچ پلائی۔

دوران سماعت جج کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ بشیر نے لیسٹر شائر کلب کے ساتھ معاہدے کے کوئی ثبوت پیش نہیں کیے، اور عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔

جج نے پاکستانی کرکٹر کو سنائی گئی معطلی کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں فوری طور پر حراست میں لینے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملازمہ پر تشدد، کرکٹر پر فرد جرم عائد

عدالت نے مصطفیٰ بشیر کے دعووں کو جھوٹ پرمبنی اور عدالت کو گمراہ کرنے کے طریقے قرار دیتے ہوئے انہیں جھیل بھیج دیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق اس موقع پر مصطفیٰ بشیر نے اسرار کیا کہ انہوں نے اپنے وکلاء یا تفتیش کاروں کو کبھی نہیں کہا کہ وہ پروفیشنل کرکٹ کھیلتے ہیں، اور نہ ہی انہوں نے غلط فہمیاں پیدا کرنے کی تجویز دی۔

انہوں نے تفتیش کاروں کی جانب سے بتائی گئی اس بات سے بھی انکار کردیا کہ انہوں نے کبھی پاکستان میں انڈر 19 کی نمائندگی کی۔

خیال رہے کہ مصطفیٰ بشیر پر اپنی بیوی فاخرہ کریم پر بلے سے تشدد کرنے اور انہیں مبینہ طور پر بلیچ پلانے کا الزام تھا، مانچسٹر کی ایک عدالت نے انہیں الزامات کے بعد 18 ماہ کے لیے معطل کردیا تھا۔

خیال کیا جا رہا تھا کہ مصطفیٰ بشیر کو ثبوت پیش نہ کیے جانے پر جیل کی سزا ہوسکتی ہے، اس سے پہلے مصطفیٰ بشیر کے وکلاء یا وہ خود یہ کہتے رہے کہ اگر انہیں سزا سنائی گئی تو ان کا کیریئر تباہ ہوجائے گا اور بے روزگار ہوجائیں گے۔

عدالت نے مصطفیٰ بشیر کی جانب سے کیے گیے پروفیشنل کرکٹ کھیلنے کے دعووں کو جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے انہیں جھیل بھیج دیا۔

About admin

Check Also

کل بھوشن کی بیوی 2ماہ سے لا پتہ

پاکستان میں سزائے موت کے منتظر بھارتی خفیہ ادارے ’’را‘‘کے ایجنٹ کلبھوشن کی بیوی جسے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
error: Content is protected !!