Home / دھشت گردی / ترتالیس(43) بحرینی باشندون کی شہریت منسوخ، نمائشی عدالت نے اپیل کی درخواست مسترد کردی

ترتالیس(43) بحرینی باشندون کی شہریت منسوخ، نمائشی عدالت نے اپیل کی درخواست مسترد کردی

saharبحرین کی شاہی عدالت نے تینتالیس بحرینی باشندوں کی شہریت منسوخ کردی ہے۔

المنار ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق، آل خلیفہ حکومت نے سماجی اور انسانی حقوق کے کارکنوں پر دباؤ بڑھانے کی غرض سے اس قسم کے اقدامات میں اضافہ کردیا ہے۔ بحرین کی شاہی عدالت نے حکومت مخالف بحرینی باشندوں پر دہشت گردانہ کارروائیوں کا الزام عائد کرکے انہیں دس سال قید کی سزا بھی سنائی ہے۔10051-01-behrain-27oct16

واضح رہے کہ مختلف مخالف گروہوں کے سربراہان بھی بحرینی حکومت کی گرفتاری کی زد میں ہیں۔ بحرین کی نمائشی عدالت اس سے پہلے بھی شاہی حکومت کے ظالمانہ اقدامات اور انسانی حقوق کی پامالی پر احتجاج کرنے والوں اورعوام کے بنیادی جمھوری حقوق کی حمایت کرنے والے سیاسی و سماجی کارکنوں اور مذہبی رہنماؤں کی شہریت منسوخ کرنے کے فیصلے صادر کرچکی ہے۔hm_kinga_hamad_sm-400x300

بحرین کی ظالم شاہی حکومت نے گزشتہ بائیس جون کو ملک کی عظیم ترین مذہبی شخصیت آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کرنے کا فیصلہ صادر کیا تھا جس پر پورے ملک میں احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کی لہر شروع ہوگئ تھی جو تاحال جاری ہے ۔ نمائشی عدالت کا ظالمانہ فیصلہ صادر ہوتے ہی ہزاروں بحرینی شہریوں نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کے سامنے ان کی حمایت اور آل خلیفہ حکومت کی مخالفت میں دھرنا شروع کردیا جو اب بھی جاری ہے۔bahrain

بحرین کی نمائشی عدالت نے ملک میں سماجی، سیاسی اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی شہریت منسوخ کرنے کا سلسلہ ایسی حالت میں جاری رکھا ہے کہ اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق کسی بھی حکومت کو اپنے ملک کے باشندوں کی شہریت منسوخ کرنے کا حق نہیں ہے ۔

About admin

Check Also

کل بھوشن کی بیوی 2ماہ سے لا پتہ

پاکستان میں سزائے موت کے منتظر بھارتی خفیہ ادارے ’’را‘‘کے ایجنٹ کلبھوشن کی بیوی جسے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
error: Content is protected !!