جسٹس دوست محمد کو افغانستان سے بھتے کیلئے فون

0
50

Dawn Newsسپریم کورٹ کے جج جسٹس دوست محمد نے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ماہ قبل انہیں افغانستان سے بھتے کے لیے کال آئی تھی۔

020052.01 DostMuhammad 18Feb17سپریم کورٹ میں منشیات اسمگلرز کی عمر قید کے خلاف اپیل کی سماعت کے دوران تین رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس دوست محمد نے کہا کہ دہشت گردوں کو 50 فیصد سے زائد فنڈنگ منشیات سے ہوتی ہے، گزشتہ 6 سال میں پوست کی کاشت میں بے پناہ اضافہ ہوا جبکہ منشیات کی 70 فیصد پیداوار اور سپلائی افغانستان سے ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان پر قابض عالمی طاقتیں جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہیں اور وہ چاہیں تو ایک دن میں منشیات کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: منشیات اسمگلنگ: پی آئی اے عہدیدار ملازمت سے فارغ

جسٹس دوست محمد کا کہنا تھا کہ کرپٹ اور مالدار افراد سے بھتہ وصول کیا جاتا ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ’ایک ماہ قبل مجھے بھی افغانستان سے بھتے کی کال آئی تھی، مجھے کہا گیا کہ آپ آئے اور نہ ہی پیسے لہٰذا ہم بندے بھیج رہے ہیں۔‘ جسٹس دوست محمد کا کہنا تھا ’میں نے جب کال کرنے والے سے تعارف کروانے کا کہا، تب اس کو سمجھ آئی کہ نمبر غلط ڈائل ہوگیا ہے۔‘سپریم کورٹ نے منشیات سمگلرز کی عمر قید کے خلاف اپیلیں مسترد کردیں۔

مزید پڑھیں: 5 روز میں 13 ارب 70 کروڑ کی منشیات برآمد

020052.02 DostMuhammad 18Feb17جسٹس دوست محمد نے کہا کہ ’ 82 کلو گرام چرس ٹرین کی بوگی میں ہی جاسکتی ہے، ملک تباہی کی طرف جارہا ہے اور ایسے لوگ رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔‘واضح رہے کہ ان منشیات اسمگلرز علاؤ الدین اور جلال الدین کو بلوچستان ہائی کورٹ نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔