Home / کامیابی / کھیل / جیسن محمد نے پاکستان سے فتح چھین لی

جیسن محمد نے پاکستان سے فتح چھین لی

Dawn Newsپراویڈنس: بڑے بڑے اسٹار کھلاڑیوں سے محروم ویسٹ انڈیز نے پہلے ون ڈے میچ میں کیرن پاول اور جیسن محمد کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت ریکارڈ 309 رنز کا ہدف حاصل کر کے پاکستان کو چار وکٹ سے شکست دے دی۔

پراویڈنس میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی دعوت پر بیٹنگ شروع کی تو ٹیم میں ایک عرصے بعد واپس آنے والے پاکستانی اوپنرز احمد شہزاد اور کامران اکمل نے ٹیم کو بہترین آغاز فراہم کیا۔

04014.01 WI_Wın 08Apr1780 ون ڈے میچوں کے وقفے کے بعد پاکستانی ٹیم میں جگہ بنانے والے کامران اکمل نے جارحانہ انداز میں اننگز شروع کی اور تین چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 47 رنز بنائے۔

احمد شہزاد کے ساتھ 85 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کرنے کے بعد وہ حریف کپتان جیسن ہولڈر کی وکٹ بنے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا پراویڈنس اسٹیڈیم میں نیا عالمی ریکارڈ

04014.02 WI_Wın 08Apr17احمد شہزاد نے دوسرے اینڈ سے عمدہ بیٹنگ جاری رکھی اور نصف سنچری بنا کر ٹیم میں واپسی کا جشن منایا۔

انھوں نے محمد حفیظ کے ساتھ 64 رنز کی ساجھے داری قائم کی اور 67 رنز بنانے کے بعد ایشلے نرس کی وکٹ بنے۔

احمد شہزاد کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستانی ٹیم نے سست رفتاری سے بیٹنگ شروع اور رن ریٹ بتدریج گرتا گیا جس کی بنیادی وجہ محمد حفیظ کی حد سے زیادہ دفاعی بیٹنگ تھی۔

About admin

Check Also

تہران میں فارسی تہوار نوروز کے رنگ

بہار کے قدیم قدیم فارسی تہوار نوروز سے پہلے ایرانی دارالحکومت تہران میں مونسپل کارپوریشن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
error: Content is protected !!