حجاج کرام کی تعداد 18 لاکھ سے زیادہ رہی: سرکاری اعداد وشمار

0
28

al-Arabiyaسعودی عرب میں اعداد وشمار کے ادارہ عام نے اتوار نو ذوالحجة کو رواں سال 1437هـ کے لیے حج کے اعداد وشمار کا اعلان کیا۔

شماریات محکمہ کے سربراہ فھد بن سلیمان التخیفی کے مطابق حجاج کرام کی مجموعی تعداد 1862909 رہی جن میں 1325372 حاجی سعودی عرب کے بیرون سے ہیں جب کہ مملکت کے اندرون سے حاجیوں کی تعداد 537537 رہی جن میں اکثریت غیرملکی مقیمین کی ہے۔ مملکت کے اندرون کے حاجیوں میں 330112 حجاج مکہ مکرمہ کے تھے جب کہ 207425 حاجی مملکت کے دیگر شہروں سے آئے۔9061-01-hajj2016-10sep16

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق رواں سال مجموعی طور پر غیر سعودی حاجیوں کی تعداد 1692417 رہی جب کہ سعودی حجاج کی تعداد 170492 رہی۔ اس مرتبہ 1082228 مردوں اور 780681 خواتین نے فریضہ حج کے لیے موجود ہونے کی سعادت حاصل کی۔

مملکت کے اندرون سے مکہ مکرمہ آنے والے حاجیوں کی مجموعی تعداد میں سے 80% آخری تین روز یعنی سات ، آٹھ اور نو ذوالحجہ کے دوران پہنچی۔ اس سلسلے میں داخلی حجاج کو مکہ مکرمہ پہنچانے والی گاڑیوں کی تعداد 29169 ہے

https://vid.alarabiya.net/2016/06/22/fahd22616/fahd22616___fahd22616_video.mp4?versionId=y.yY1G7MWdhse2JgG5BPqHIuY8CghA3i