Home / سیاست / تبصرہ / حج پالیسی 2017 کے ڈرافٹ کی تیاری کاکام تیز کر دیا گیا

حج پالیسی 2017 کے ڈرافٹ کی تیاری کاکام تیز کر دیا گیا

حج پالیسی 2017 کے ڈرافٹ کی تیاری کاکام تیزکردیاگیا۔نئی حج کمپنیوں کو 2 فیصدکوٹہ دینے کی تجویزدی گئی ہے۔

03142.01 Hajj2017 31Mar17 ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امورمیں حج پالیسی 2017 کے ڈرافٹ کی تیاری کے سلسلے میں مشاورت جاری ہے اورحج پالیسی تشکیل کے آخری مراحل میں ہے، پرانی حج کمپنیوں کے مسلسل احتجاج کے بعدوزارت مذہبی امورنے نئی حج کمپنیوں کو2فیصدحج کوٹہ دینے پرغورشروع کردیا ہے، نئی حج کمپنیوں نے ان اطلاعات کے بعدسخت ردعمل کا اظہار کیا ہے اور مؤقف اختیارکیا ہے کہ انھیں کم از کم 20فیصد کوٹہ دیا جائے۔

ایکشن کمیٹی برائے متاثرین حج کوٹہ کے چیئرمین الحاج محمد سعید صابری اور جنرل سیکریٹری ساجد رضا نے کہاہے کہ وزارت مذہبی امورکے اقدامات کے نتیجے میں آئندہ حج سستا نہیں بلکہ مہنگا ہوگا، وزارت مذہبی امور نے اہم عہدوں پرتعینات افسران کے تبادلے کرکے من پسند افسران کو تعینات کردیاہے جو ان پالیسیوں پرعمل پیراہیں جن سے عازمین حج کیلیے مشکلات پیدا ہوں گی

About admin

Check Also

کل بھوشن کی بیوی 2ماہ سے لا پتہ

پاکستان میں سزائے موت کے منتظر بھارتی خفیہ ادارے ’’را‘‘کے ایجنٹ کلبھوشن کی بیوی جسے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
error: Content is protected !!