حج کا کامیاب انتظام حاسدین کے منہ پر طمانچہ ہے : گورنر مکہ

0
17

al-Arabiyaمکہ مکرمہ کے گورنر اور حج کی مرکزی کمیٹی کے سربراہ شہزادہ خالد الفیصل کا کہنا ہے کہ رواں سال کامیابی کے ساتھ حج کا انتظام ان تمام غلط بیانیوں اور افتراء کا منہ توڑ جواب ہے جس کا مملکت کو حاسدین اور بغض رکھنے والوں کی طرف سے حج سے قبل سامنا کرنا پڑا تھا۔ ان لوگوں نے حجاج کرام کی خدمت اور حج کے امور کو سرانجام دینے کے حوالے سے سعودی عرب کی صلاحیت پر شکوک و شبہات کا اظہار کا تھا۔9058-02-hajiinmakkah-09sep16

خالد الفیصل نے اپنی جانب سے اور حجاج کرام کی خدمت میں شریک سرکاری اور غیر سرکاری اداروں اور رضاکار مرد و خواتین کی جانب سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کا تہہ دل سے شکریہ اور انہیں خراج تحسین پیش کیا کہ سعودی فرماں روا نے رواں سال حجاج کرام کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کا مستقل جائزہ لیا۔9075-01-governormakkah-16sep16

مکہ کے گورنر نے مملکت کے ولی عہد ، وزیر داخلہ اور حج سپریم کمیٹی کے سربراہ شہزادہ محمد بن نایف کا رواں سال حج کے آغاز سے اختتام تک تمام تر تیاریوں کو بھرپور جائزہ لینے پر شکریہ ادا کیا۔

شہزادہ خالد الفیصل نے اسلام کے اس عظیم رکن اور فریضے کی ادائیگی پر تمام حجاج کرام کو مبارک باد پیش کی۔

نوٹ: گذشتہ سال حجاج کی تعداد 35 لاکھ تھی۔ جس میں بہت سی اموات ہوئیں۔ اس سال یہ تعداد 18 لاگھ تھی۔ گذشتہ واقعہ اور کم تعداد کو دیکھتے ہوئے۔ یہ انتظامات بخوبی انجام پذیر ہوئے۔