Home / سیاست / تبصرہ / حج 2017 : ایران اور سعودی عرب کے دورمیان تنازع حل ،ایرانی عازمین رواں برس حج کی سعادت کریں گے حاصل

حج 2017 : ایران اور سعودی عرب کے دورمیان تنازع حل ،ایرانی عازمین رواں برس حج کی سعادت کریں گے حاصل

Kaaba2017_07مکہ مکرمہ : سعودی عرب میں حج اور عمرے کی وزارت نے ایرانی حج مشن کے ساتھ مل کر رواں سال 1438 ہجری کے حج سیزن میں ایرانی عازمین حج کی شرکت کے لیے تمام تر ضروری انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ یہ انتظامات مختلف اسلامی ممالک کے ساتھ اقدامات کے مطابق عمل میں آئے ہیں۔ یہ پیش رفت خادم حرمین شریفین Saudi Arabشاہ سلمان بن عبدالعزیز کے زیر قیادت سعودی حکومت ، ولی عہد اور نائب ولی عہد کی ہدایات کی روشنی میں
سامنے آئی ہے۔

سعودی عرب کے وزیر برائے حج و عمرہ ڈاکٹر محمد بنتن نے ایرانی حج مشن کے سربراہ حمید محمد اور ان کے ساتھ آئے ہوئے وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں رواں سال 1Iran Saudia Flags438 ہجری میں مناسک حج کی ادائیگی کے لیے ایرانی عازمین حجکے امور کے انتظامات اُسی نہج پر زیر بحث آئے جس طرح
دیگر تمام اسلامی ممالک کے لیے مقرر ہیں۔

یاد رہے کہ تین دہائیوں میں گزشتہ برس پہلی مرتبہ ایرانی حج مشن حج کے موقع پر شرکت کے لیے مملکت نہیں آیا۔ یہ صورت Saudi Arab3حال تہران اور ریاض کے درمیان اُس سفارتی بائیکاٹ کا نتیجہ تھی جو تہران میں سعودی سفارت خانے پر ایرانی مظ
اہرین کے حملے کے بعد عمل میں آیا۔ اس کے باعث ایران نے اپنے شہریوں کو گزشتہ برس حج کا سفر کرنے سے روک دیا۔

About admin

Check Also

کل بھوشن کی بیوی 2ماہ سے لا پتہ

پاکستان میں سزائے موت کے منتظر بھارتی خفیہ ادارے ’’را‘‘کے ایجنٹ کلبھوشن کی بیوی جسے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
error: Content is protected !!