خلیج فارس میں امریکہ کی ایرانی جہاز پر’انتباہی فائرنگ

0
96

BBC Urdu

26- اگست 16: امریکی محکمۂ دفاع کا کہنا ہے کہ خلیج فارس میں اس کے جنگی بحری جہاز کو اس وقت ایرانی بحری جہاز کو خبردار کرنے کے لیے فائرنگ کی گئی جب وہ اس کے دو بحری جہازوں کے قریب پہنچ گیا۔

امریکی محکمۂ دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ رواں ہفتے خلیج میں متعدد سنگین واقعات پیش آئے ہیں اور حالیہ واقعہ ان میں سے ایک ہے۔8127.01 Iran 26Aug16

پینٹاگون کے ترجمان پیٹر ُکک نے صحافیوں کو بتایا کہ ایرانی بحریہ کے جنگی جہازوں کی حرکات’ غیر محفوظ اور غیر پیشہ وارانہ اور معمول سے ہٹ کر تھی۔‘

انھوں نے کہا ہے کہ ایرانی رویہ ناقابل قبول ہے اور ان واقعات کے وقت امریکی جہاز بین الاقوامی پانیوں میں تھے۔

اس سے پہلے منگل کو پینٹاگون نے الزام عائد کیا تھا کہ آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی جہازوں نے اس کے ایک جنگی جہاز کو ہراساں کیا۔8127.02 Iran 26Aug16

دوسری جانب برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق ایرانی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ایرانی جہازوں نے صرف اپنی ذمہ داری ادا کی۔