Home / دلچسپ و عجیب / حسن و صحت / خوشبوؤں کے حیرت انگیز طبی فوائد

خوشبوؤں کے حیرت انگیز طبی فوائد

Dawn Newsکیا آپ کو کبھی اس بات کا تجربہ ہوا ہے کہ کسی خوشبو کو سونگھ کر اچانک آپ کے ذہن میں کوئی خوشگوار یاد تازہ ہوگئی؟ اگر ہاں تو سائنس بھی اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ مخصوص مہک انسان کو اس کے سنہرے دور میں واپس لے جاتی ہے۔

مگر بات یہی پر ختم نہیں ہوتی بلکہ کچھ خاص خوشبوئیں ہمارے ذہن اور جسم پر بھی حیرت انگیز اثرات مرتب کرتی ہیں۔

تناؤ سے لیکر سر درد، خوشی، نیند غرض متعدد مثبت بہتری کیلئے یہ خاص خوشبوئیں ہمارے لئے بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں۔ درج ذیل میں ایسی ہی دس خوشبوؤں کا ذکر ہے جو ماحول مہکانے کے ساتھ ساتھ ہمارے جسم و ذہن کیلئے بھی فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں۔
03112.01 Flagrance 20Mar17
لیونڈر کی مہک نیند کیلئے فائدہ مند

لیونڈر نامی پھول کی مہک ذہن اور جسم کو فوری طور پر سکون کا احساس پہنچاتی ہے، خاص طور پر بے خوابی کے افراد کیلئے تو یہ بہت فائدہ مند ہے۔ ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ جامنی رنگ کے ان پھولوں کی خوشبو نیند کے مسائل کیلئے انتہائی موثر ثابت ہوتی ہے۔

03112.02 Flagrance 20Mar17دارچینی کی مہک ذہن تیز کرتی ہے

یہ میٹھی مہک والی بوٹی آپ کی دماغی طاقت کو بڑھاتی ہے۔ ایک امریکی یونیورسٹی ویلنگ جسیوٹ یونیورسٹی کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ دارچینی کی خوشبو سونگھنے سے دماغی افعال جیسے یاداشت، توجہ اور دیکھ کر ردعمل جیسی صلاحیتیں بہتر ہوتی ہیں۔

03112.03 Flagrance 20Mar17صنوبر کی خوشبو تناؤ کم کرتی ہے

پائن یا صنوبر کی مہک ہمارے تشویش یا فکر کو کم کرتی ہے۔ ایک جاپانی تحقیق کے مطبق صنوبر کے درختوں کے آس پاس گھومنے سے تناؤ اور مایوسی کی شرح کم ہوتی ہے اور اعصاب کو سکون محسوس ہوتا ہے، اس کے علاوہ تحقیق میں مزید یہ بات سسامنے آئی ہے کہ اس مہک کے اثر سے فوری طور پر ذہنی سکون کا احساس ہوتا ہے۔

03112.04 Flagrance 20Mar17گھاس کی خوشبو آپ کو بناتی ہے خوش باش

تازہ گھاس کی مہک آپ کو خوشی کا احساس دیتی ہے، ایک تحقیق کے مطابق اس مہک سے ایسا کیمیکل خرج ہوتا ہے جس سے لوگوں کو خوشی اور سکون کا احساس ہوتا ہے۔یہ خوشبو عمر بڑھنے کے ساتھ ذہنی تنزلی کی روک تھام میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔

03112.05 Flagrance 20Mar17ترش پھلوں کی مہک توانائی کا احساس دلاتی ہے

اگر آپ ذہنی طور پر زیادہ بہتر کارکردگی کے خواہش مند ہیں تو کافی یا چائے کی بجائے ترش پھلوں کا انتخاب کریں۔ لیموں اور مالٹے صرف وٹامن سی کی وجہ سے ہی جانے نہیں جاتے بلکہ ان دونوں کی مہک کو سونگھنے سے 03112.06 Flagrance 20Mar17بھی توانائی اور چوکسی کا احساس بڑھتا ہے۔

ونیلا کی خوشبو مزاج کو بہتر بناتی ہے

ونیلا کی خوشبو خوشی کا احساس بڑھاتی ہے، اس کو سونگھنے سے خوشی اور سکون کا احساس ہوتا ہے اور مزاج خوشگوار ہوتا ہے۔

03112.07 Flagrance 20Mar17پودینہ کی مہک ارتکاز بڑھاتی ہے

سانسوں کی تازگی کے ساتھ ساتھ پودینے کی خوشبو دماغ کیلئے فائدہ مند ہے، ایک تحقیق کے مطابق پودینے کی مہک کا دماغی اسٹینما، عزم اور مجموعی کارکردگی سے تعلق ہے، جو ارتکاز کی صلاحیت بڑھاتی ہے۔

03112.08 Flagrance 20Mar17چینبیلی کی خوشبو ڈپریشن یا مایوسی کم کرنے میں مددگار

چینبیلی کے پھول کی مہک ذہن کو ہوشیار تو کرتی ہی مگر یہ مایوس کن خیالات کی روک تھام میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔ ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چینبیلی کے تیل کی مہک سے ڈپریشن سے ریلیف ملتا ہے اور مزاج خوشگوار ہوتا ہے۔

سیب کی خوشبو آدھے سر کے درد کیلئے موثر

03112.09 Flagrance 20Mar17کہا جاتا ہے کہ ایک سیب کا روزانہ استعمال دور رکھے ڈاکٹروں سے اور یہ بات کم از کم سردرد کی حد تک تو بالکل درست ہے کیونکہ سیب کی خوشبو سر درد کی روک تھام کیلئے بہت مفید ہے۔ تحقیق کے مطابق اس پھل کی خوشبو سے مائیگرین یا آدھے سر کے درد کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

03112.10 Flagrance 20Mar17زیتون کا تیل کی مہک بھوک ر

زیتون کے تیل کی مہک سے پیٹ بھرنے کا احساس ہوتا ہے یا جنک فوڈ کی خواہش کم ہوجاتی ہے۔ کھانے کے بعد اسے سونگھنے سے پیٹ بھرنے کا احساس ہوتا ہے، جبکہ یہ خوشبو بلڈ شوگر کا لیول کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔

About admin

Check Also

صبح جلد اٹھنا کامیابی کی ضمانت کیسے؟

ہوسکتا ہے کہ صبح سورج طلوع ہونے سے قبل بیدار ہونا بیشتر افراد کو ناممکن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
error: Content is protected !!