Home / سیاست / تبصرہ / خیر پور میں کالعدم سپاہ صحابہ کا میلاد مصطفیٰ ﷺ کے جلوس پر حملہ ، ۳ عاشقان مصطفیٰ شہید

خیر پور میں کالعدم سپاہ صحابہ کا میلاد مصطفیٰ ﷺ کے جلوس پر حملہ ، ۳ عاشقان مصطفیٰ شہید

جمعرات ۲۰ نومبر ۲۰۱۷

خیر پور میں کالعدم سپاہ صحابہ کا میلاد مصطفیٰ ﷺ کے جلوس پر حملہ ، ۳ عاشقان مصطفیٰ شہید ۔ تفصیلات کے

مطابق جمعرات کی صبح جشن ولادت رسول خداﷺ کی خوشی میں خیر پور شہر میں جلوس نکالاگیا جس پر دورانِ جلوس سپاہِ صحابہ المعروف اہلِ سنت والجماعت کے دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 4 عاشقان رسولﷺ ذوالفقار علی، مشتاق علی، لطیف ڈنو برڑوشہید ہو گئے جبکہ دیگر ۹ عاشقان رسولﷺ کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ حملے کی اطلاع ملت ہی پولیس اوررینجرز کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پرپہنچ گئی اور علاقے کو س کر کے شہید اور زخمی ہونے والوں کو سول ہسپتال خیر پو ر منتقل کر دیا گیا ۔ جہاں پر زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ زخمیوں کا کہنا تھا کہ واقعہ پولیس کی نااہلی کی وجہ سے پیش آیا ہے ایس ایچ او کی موجود گی میں ملزمان نے ریلی پر شدید فائرنگ کی۔


خیر پور کے علاقے حسین آباد میں میلاد النبی صلی اللہ

 علیہ و آلہ وسلم کی مناسبت سے نکالے گئے جلوس میں دو مذہبی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان خونریز تصادم ہوا ہے، جس میں 3 افراد جاں بحق اور 9 لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیر پور کی مقامی تنظیم قادری تحریک کی طرف سے جشن عید میلاد النبی ؐ کی مناسبت سے آج ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جس میں علاقے کے لوگوں نے شرکت کی ۔ جب لوگ نع

 

رے لگاتے اور دورد شریف پڑھتے ہوئے

 

 

 

گاوں سے نکل کر سڑک پر آئے تو کالعدم

 

 تنظیم سپاہ صحابہ کے افراد نے ان کا راستہ روکا۔ سپاہ صحابہ کے کارکنوں نے ریلی کو غیر اسلامی اور بدعت قرار دیتے ہوئے آگے بڑھنے پر دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔

قادری تحریک کے رہنما حافظ مقصود قاسمی نے الزام عائد کیا ہے کہ کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے کارکنوں نے ہمارے نہتے لوگوں پر فائرنگ کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سپاہ صحابہ کے لوگ علاقے میں فرقہ واریت کو ہوا ْْْْدے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا: ہم اس قتل اور دہشت گردی کے خلاف بھر پور احتجاج کریں گے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان میں سے دو افراد  کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 

About admin

Check Also

لڑکی بے حرمتی کا معاملہ، ریحام خان ڈیرا اسماعیل خان پہنچ گئیں

عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان سرعام بے لباس کی جانے والی لڑکی کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
error: Content is protected !!