Home دھشت گردی داعشیوں کے لیپ ٹاپ “فحش مواد” سے بھرے ہوئے ہیں!

داعشیوں کے لیپ ٹاپ “فحش مواد” سے بھرے ہوئے ہیں!

0
56

al-Arabia_2امریکی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے سابق ڈائریکٹر مائیکل فلن نے انکشاف کیا ہے کہ داعش تنظیم سے قبضے میں لیے گئے لیپ ٹاپ کمپیوٹرز کی 80% میموری فحش فلموں سے بھری ہوئی ہے۔ جرمنی کے اخبار BILD کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے واضح کیا کہ اسی وجہ سے یہ سخت گیر لوگ خون ریز حملے کرتے ہیں۔ فلن کا کہنا ہے کہ یہ امر تنظیم کی منافقت اور اس کے دُہرے معیار کو ظاہر کرتا ہے۔ معلوم ہونا چاہیے کہ تنظیم اس نوعیت کی فلمیں دیکھنے والوں کو کوڑے لگا کر سزا دیتی ہے۔50.01 Daesh 14Jul

سابق انٹیلی جنس ایجنٹ کے مطابق یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ اکثر بنیاد پرست جنگجو عام طور پر فحش اور مخرب الاخلاق مواد کی لت میں پڑے ہوتے ہیں۔ بعض دیگر گرافک فلمیں ہوتی ہیں جو جنگجوؤں کو وحشیانہ سلوک کا عادی بناتی ہیں۔

فلن نے دو ٹوک انداز میں بتایا کہ “یہ بیمار ذہنیت کے لوگ اور حیوان صرف ناقابل تصور حد تک قبیح نہیں ہوتے بلکہ یہ خائن، غدار اور منحرف بھی ہوتے ہیں۔ ہم پر لازم ہے کہ ان لوگوں کو چکمہ دینے اور ان پر غالب آنے کے لیے اس نقطے سے فائدہ اٹھائیں۔”

اس سے پہلے گزشتہ برس بھی لندن کے سابق میئر بورس جانسن نے برطانوی بنیاد پرست جنگجوؤں پر فحش فلموں کے دیکھنے کا الزام عائد کیا تھا۔

بعض نفسیاتی ماہرین کا خیال ہے کہ بندش اور بیزاری سے بھرپور ماحول میں رہنا، ان جنگجوؤں کو اس نوعیت کی فلمیں دیکھنے پر مجبور کرتا ہے۔

Translate »
error: Content is protected !!