Home / دھشت گردی / داعش کو عراق میں جنگی جرائم کی سزا سے بچنے نہ دیں : امل کلونی

داعش کو عراق میں جنگی جرائم کی سزا سے بچنے نہ دیں : امل کلونی

al-Arabiyaانسانی حقوق کے دفاع کی سرگرم کارکن اور وکیل امل کلونی نے عراق سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کو عراق میں داعش تنظیم کے سنگین اور وحشیانہ جرائم کی تحقیقات کرنے کی منظوری دے اور ذمے دار عناصر کو احتساب کے لیے عدالت کے کٹہرے میں پیش کیا جائے۔

جمعرات کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران امل نے استفسار کیا کہ “ابھی تک اس سلسلے میں کوئی پیش رفت کیوں نہیں ہوئی ہے ؟ ” امل کے مطابق داعش کی قید سے فرار ہونے والے عینی شاہدین کی موجودگی کے باوجود ابھی تک دنیا میں کسی جگہ بھی تنظیم کے کسی ایک رکن کے خلاف بین الاقوامی جرائم کے ارتکاب کے الزام میں عدالتی کارروائی نہیں کی جا رہی۔

International human rights lawyer Amal Clooney waits to address a ‘Bringing Da’esh to Justice’ event at United Nations headquarters in New Yorkبرطانوی شہریت کی حامل 39 سالہ لبنانی نژاد امل علم الدین کلونی ہالی وُڈ اداکار جارج کلونی کی اہلیہ ہیں۔ امل کے مطابق لندن نے اقوام متحدہ کی تحقیقات سے متعلق بین الاقوامی قرار داد کا منصوبہ تیار کر رکھا ہے تاہم وہ بغداد کی آمادگی کا منتظر ہے تاکہ اسے سلامتی کونسل میں پیش کیا جا سکے۔

امل نے عراقی وزیراعظم حیدر العبادی پر زور دیا کہ وہ سلامتی کونسل کو ایک خط تحریر کر کے داعش تنظیم کے جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ کریں۔ امل نے مزید کہا کہ ” آپ لوگ داعش کو اُس نسل کشی کے جرائم سے بچنے نہ دیں” جس کا ارتکاب تنظیم نے عراق میں کیا ہے۔ واضح رہے کہ امل کلونی عراق میں داعش تنظیم کی قید سے فرار ہونے والی یزیدی خواتین کی وکیلِ دفاع بھی ہیں۔

تاہم کلونی کا مطالبہ عراق کی توجہ حاصل نہ کر سکا اور اقوام متحدہ میں عراق کے سفیر محمد الحکیم نے جنرل اسمبلی کے سامنے باور کرایا کہ ان کا ملک دہشت گردوں کے خلاف عدالتی کارروائی کی پابندی کر رہا ہے.. داعش تنظیم کے جرائم کے حوالے سے عراقی عدالتوں کو اب تک 5 ہزار قانونی دعوے موصول ہو چکے ہیں

About admin

Check Also

کل بھوشن کی بیوی 2ماہ سے لا پتہ

پاکستان میں سزائے موت کے منتظر بھارتی خفیہ ادارے ’’را‘‘کے ایجنٹ کلبھوشن کی بیوی جسے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
error: Content is protected !!