Home / دلچسپ و عجیب / درجہ حرارت بڑھنے سے پرندوں کی قبل ازقت ہجرت

درجہ حرارت بڑھنے سے پرندوں کی قبل ازقت ہجرت

bbc-urdu_2ایک نئی تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ عالمی درجہ حرارت بڑھنے کی وجہ سے اب مہاجر پرندے اپنی افزائش نسل کے مقام تک جلدی پہنچ رہے ہیں۔ایڈن برگ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق اس برس پرندے اپنی افزائشِ نسل کے لیے ایک دن پہلے پہنچے ہیں۔

12146-01-birds-31dec16اس سلسلے میں یونیورسٹی نے تحقیق کے لیے دنیا کے پانچ براعظموں میں موجود سینکڑوں اقسام کے پرندوں کا مطالعہ کیا۔2016 گرم ترین سال ہو سکتا ہے. یہ امید کی جا رہی ہے کہ اس سے سائنس دانوں کو یہ اندازہ لگانے میں مدد ملے گی کہ مستقبل میں مختلف جاندار ماحولیاتی تبدیلیوں پر کیسے اپنا ردِعمل ظاہر کریں گے۔

موسم گرما میں اپنے نئے مسکن پر اگر یہ پرندے غلط وقت پر پہنچیں چاہے وہ چند دن ہی ہوں اس سے انھیں اپنے لیے ضروری خوراک اور رہنے کا ٹھکانہ بنانے اور دستیاب سہولیات تک رسائی میں مشکلات ہو سکتی ہیں۔

tilor_04اسی طرح اگر یہ پرندے دیر سے دوسرے علاقوں میں منتقل ہوں تو اس سے ان کی نئی نسل کی پیدائش اور زندہ رہنے کے چانسز پر بھی اثر پڑتا ہے۔

زیادہ لمبا سفر طے کرنے والے مہاجر پرندوں کے لیے یہ زیادہ مشکلات پیدا ہو سکتی ہے کیونکہ ان کے پہنچنے سے قبل ہی پہلے سے وہاں آ جانے والے پرندے فائدہ اٹھا لیتے ہیں۔

ایڈن برگ یونیورسٹی سکول سے منسلک تکواج اوسوئی کا کہنا ہے کہ ‘بہت سے پودوں اور جانوروں کی اقسام ایسی ہیں جو بہار سے منسلک اپنی سرگرمیاں یعنی پھول کھلنے اور افزائشِ نسل کے لیے وقت میں تبدیلی کر رہے ہیں۔

ماہرین نے مہاجر پرندوں کی نقل مکانی کے مطالعے کے دوران تین سو سال پرانے ریکارڈ کو دیکھا ہے۔

About admin

Check Also

کل بھوشن کی بیوی 2ماہ سے لا پتہ

پاکستان میں سزائے موت کے منتظر بھارتی خفیہ ادارے ’’را‘‘کے ایجنٹ کلبھوشن کی بیوی جسے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
error: Content is protected !!