Home / دھشت گردی / ذاکر نائیک کے ادارے کو لائسنس جاری کرنے پر افسران معطل

ذاکر نائیک کے ادارے کو لائسنس جاری کرنے پر افسران معطل

UrduTimesممبئی: بھارتی وزارت داخلہ نے ذاکر نائیک کے ادارے اسلامک ریسرچ سینٹر (آئی آر سی) کو فارن کنٹریبیوشن ایکٹ (ایف سی آر اے) لائسنس جاری کرنے پر 4 افسران کو معطل کر دیا۔

معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کافی عرصے سے بھارتی انتہا پسندوں کے عتاب کا شکار ہیں اور اب ان کے بین الاقوامی ادارے ‘اسلامک ریسرچ سینٹر’ کو بھی مسلمان دشمنی کی بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے اسلامک ریسرچ سینٹر کو فارن کنٹریبیوشن ایکٹ لائسنس جاری کرنے پر اپنے 4 افسران کو معطل کر دیا ہے۔9018.01 Naik 03Sep16

یاد رہے کہ بھارت میں کوئی بھی غیر سرکاری تنظیم بیرونی ممالک سے فنڈ یا عطیات ایف سی آر اے سے حاصل شدہ لائسنس کی بنیاد پر ہی حاصل کر سکتی ہے۔ بھارتی وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ذاکر نائیک کے خلاف ابھی تک کوئی بھی مقدمہ درج نہیں ہے تاہم ان کے اور ان کے ادارے کے خلاف تفتیش جاری ہے اس لئے انہیں لائسنس نہیں دیا جانا چاہیئے تھا،ZN_02

غفلت کے مرتکب 4 افسران کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک رواں برس جولائی میں بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے ریسٹورنٹ پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد سے بھارتی اور بنگلا دیشی میڈیا کی زد میں ہیں، بنگلا دیش کے ریسٹورنٹ پر حملے میں غیر ملکیوں سمیت 28 افراد ہلاک ہوئے تھے جب کہ بنگلا دیش کی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ حملہ آور ڈاکٹر ذاکر نائیک کے بیانات سے متاثر تھے۔

ڈھاکا میں ہونے والے حملے کے بعد بنگلا دیش میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کے چینل پیس ٹی وی پر پابندی عائد کردی گئی تھی جب کہ بھارتی ریاست مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ نے ممبئی پولیس کو ذاکر نائیک کی تقاریر، مضامین اور ان کے ادارے کی فنڈنگ کی تفتیش کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔

About admin

Check Also

سعودی شہزادے کی موت پر بادشاہ فہد کا پوتا سعودیہ سے ایران بھاگ گیا۔ With Saudi princes dead, arrested, King Fahd’s grandson flees kingdom to… Iran

شاھی خاندان ایک شہزادے ترکی بن محمد بن فہد کے بارے میں یتایاگیا ہے کہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
error: Content is protected !!