Home / دلچسپ و عجیب / حسن و صحت / ذہنی تناﺅ سے بچاﺅ میں مدد دینے والی 10 غذائیں

ذہنی تناﺅ سے بچاﺅ میں مدد دینے والی 10 غذائیں

موجودہ میں لوگ بہت زیادہ مصروف رہتے ہیں اور یہ چیز جسمانی و ذہنی طور پر بری طرح اثر انداز ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ذہنی تناﺅ یا دباﺅ بہت زیادہ عام ہوچکا ہے۔

03129.01 PB 31Mar17ہر دوسرا فرد اس وقت اسٹریس یا ذہنی تناﺅ کا شکار ہوتا ہے یہاں تک کہ بچے بھی تعلیمی مصروفیات کے نتیجے میں چڑچڑے ہوجاتے ہیں اور اس دباﺅ کا حد سے زیادہ بڑھ جانا انسانی صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہوتا ہے کیونکہ متعدد ذہنی و جسمانی امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

تاہم آپ کی غذا اس تناﺅ کو کم یا ختم کرنے میں بھی مدد فراہم کرتی ہے۔

درحقیقت کچھ غذائیں ایسی ہوتی ہیں جو بلڈ شوگر ہی نہیں بلکہ آپ کے جذباتی ردعمل کو بھی مستحکم کرنے کے لیے فائدہ مند ہوتی ہیں اور ایسے ہی سپرفوڈ کے بارے میں جاننا آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔

سبز پتوں والی سبزیاں

03129.02 PB 31Mar17جب انسان ذہنی تناﺅ کا شکار ہوتا ہے تو اس کے اندر فاسٹ یا جنک فوڈ کی خواہش بھی بڑھ جاتی ہے مگر اس موقع پر سبز پتوں والی سبزیاں جیسے پالک کا استعمال زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے کیونکہ دماغ میں خوشی کا احساس پیدا کرنے والے کیمیکل ڈوپامائن کی مقدار بڑھاتا ہے جو آپ کو پرسکون کردیتا ہے۔ 2012 میں طبی جریدے جرنل آف ایفیکیٹو ڈس آرڈرز میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق ان سبزیوں میں فولاٹی نامی جز موجود ہوتا ہے جو ڈپریشن کی علامات کا خطرہ کم از کم کردیتا ہے جبکہ اوٹاگو یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق زیادہ پھل اور سبزیاں کھانے والے افراد زیادہ پرسکون، خوش باش اور توانائی سے بھرپور ہوتے ہیں۔

جو کا دلیہ

03129.03 PB 31Mar17اگر تو آپ دلیے کے شوقین ہیں تو ممکن ہے کہ آپ کو بھی ذہنی تناﺅ کا سامنا ہی نہ کرنا پڑے، میساچوسٹیس انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی کی ایک تحقیق کے مطابق دلے میں شامل کاربوہائیڈریٹس دماغ میں ایک کیمیکل سیروٹونین کی مقدار بڑھ جاتی ہے جو کہ ڈپریشن سے نجات کے لیے استعمال کی جانے والی ادویات کی طرح ہی اثر کرتا ہے جبکہ دلیہ سے خون میں گلوکوز اور اسے آگے بڑھ کر ذیابیطس میں مبتلا ہونے کا خطرہ بھی پیدا نہیں ہوتا۔

دہی

03129.04 PB 31Mar17سننے میں چاہے جتنا بھی عجیب لگے مگر انسانی معدے میں پائے جانے والے بیکٹریا تناﺅ کو پھیلانے میں بھی کردار ادا کرسکتے ہیں۔ کیلیفورنیا یونیورسٹی کی 2013 کی ایک تحقیق کے مطابق معدے تک دماغی سگنل جاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ تناﺅ کے باعث ہاضمے کے مسائل پیدا ہوجاتے ہیں ، تاہم دہی میں موجود صحت بخش بیکٹریا دماغ کے ان حصوں کی سرگرمیاں کم کردیتے ہیں جو کہ جذبات کو کنٹرول کرتے ہیں جس سے ذہنی تناﺅ بھی کم ہوجاتا ہے۔

مچھلی

03129.05 PB 31Mar17جب کوئی فرد تناﺅ کا شکار ہوتا ہے تو اس کے اندر دہشت یا فکرمندی کا باعث بننے والے ہارمونز جیسے کورٹیسول اور ایڈرنالائن کی مقدار بھی بڑھ جاتی ہے، تاہم اوریگن اسٹیٹ یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق مچھلی میں پائے جانے والے اومیگا تھری فیٹی ایسڈز اس مرض کا خطرہ 20 فیصد تک کم کردیتے ہیں۔ تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ مچھلی میں شامل اومیگا تھری فیٹی ایسڈز سے تناﺅ کا باعث بننے والے ہارمونز کے منفی اثرات کو پسپا کرنے میں مدد ملتی ہے۔

بلیو بیریز

03129.06 PB 31Mar17جب کوئی انسان ذہنی تناﺅ کا شکار ہوتا ہے تو اس کے اندر ایک جنگ بھی شروع ہوجاتی ہے، ایسے میں بیریز خاص طور پر بلیو بیریز میں پائے جانے والے اینٹی آکسائیڈنٹس تناﺅ پر قابو پانے کے لیے جسمانی ردعمل کو بہتر بناتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق بلیوبیری کھانے والے افراد میں خون کے سفید ذرات کی مقدار بڑھ جاتی ہے جو کہ تناﺅ پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

پستے

03129.07 PB 31Mar17جب ذہن میں منفی خیالات کا دباﺅ بڑھ جاتا ہے تو اپنے ہاتھوں سے کوئی چیز بار بار کرنا اس اندرونی کشمکش کو کم کردیتا ہے جیسے پستے یا مونگ پھلی کے چھلکوں کو اتارنا وغیرہ، یہ حرکت لوگوں کو پرسکون کرتی ہے جبکہ یہ میوہ وزن کم کرنے کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے جبکہ دل کی صحت کے لیے اس کے فوائد کو بھی طبی ماہرین تسلیم کرتے ہیں۔ ماہرین کے بقول پستوں کے استعمال سے دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر کی سطح کم ہوجاتی ہے جس سے ذہنی تناﺅ میں بھی نمایاں کمی ہوتی ہے۔

چاکلیٹ

03129.08 PB 31Mar17ڈارک چاکلیٹ کا روزانہ معمولی مقدار میں استعمال تناﺅ کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، ایک طبی تحقیق کے مطابق چاکلیٹ میں شامل اینٹی آکسائیڈنٹس تناﺅ کا باعث بننے والے ہارمونز جیسے کورٹیسول کی مقدار کم کردیتے ہیں جبکہ یہ خون کی شریانوں کی دیواروں سے ٹکرا کر بلڈپریشر کی سطح کم کرکے دوران خون کو بہتر بناتی ہے۔

دودھ

03129.09 PB 31Mar17دودھ وٹامن ڈی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے جو کہ ہمارے اندر خوشی کے احساس کو بڑھانے کے لیے بہتر جز ہے، لندن کالج یونیورسٹی کے انسٹیٹوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کی ایک تحقیق کے مطابق وٹامن ڈی کی کمی اور ڈپریشن کا شکار ہونے کے درمیان تعلق پایا جاتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جسم میں وٹامن ڈی کی مناسب مقدار دہشت اور تناﺅ کے خطرے کو کم کردیتا ہے، دودھ کے ساتھ ساتھ مچھلی، انڈے کی زردی وغیرہ بھی اس مقصد کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔

ایووکیڈو

03129.10 PB 31Mar17ایووکیڈو جسے مگر ناشپاتی بھی کہا جاتا ہے، کے ایک ٹکڑے کا کسی مشکل وقت استعمال تناﺅ کی سطح کو کم کرکے آپ کے اندر بھوک کا احساس بھی پیدا نہیں ہونے دیتا۔ سوئیڈن کی لوما لنڈا یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق روزانہ اس پھل کا استعمال لوگوں کے اندر اگلے تین گھنٹے تک کسی چیز کو کھانے کی خواہش کو 40 فیصد تک کم کردیتے ہیں اور اس طرح تناﺅ کا شکار ہونے پر صحت کے لیے نقصان دہ اشیاءجیسے فاسٹ فوڈ آپ کے لیے مسئلہ نہیں بنتے۔

کاجو

03130.10 PB 31Mar17کاجو میں پائے جانے والا زنک ذہنی خوف یا فکر کی سطح کم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، ایک تحقیق کے مطابق کاج کے استعمال سے ذہنی تشویش کی سطح میں 31 فیصد تک کمی آجاتی ہے کیونکہ اس میں شامل زنک ایک ایسے اعصابی کیمیکل پر اثرانداز ہوتا ہے جو کہ انسانی مزاج پر اثرانداز ہوتا ہے۔ کاجو میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز اور پروٹین بھی شامل ہوتے ہیں جو تناﺅ کو کم کرکے جسم کو دیگر طبی فوائد بھی پہنچاتے ہیں۔

About admin

Check Also

فیس بک کا یہ نقصان جانتے ہیں؟

کیا آپ مسلسل فیس بک کو چیک کرتے رہتے ہیں؟ اگر ہاں تو یہ عادت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
error: Content is protected !!