Home / حادثات / رویت ہلال کمیٹی سے مفتی عبدالقوی کی رکنیت ختم

رویت ہلال کمیٹی سے مفتی عبدالقوی کی رکنیت ختم

dawn-newsوفاقی وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے جاری ہونے والے سرکاری اعلامیے کے بعد رویت ہلال کمیٹی میں مفتی عبدالقوی کی رکنیت کو منسوخ کردیا گیا۔ وزارت کا یہ فیصلہ وفاقی وزیر سردار یوسف کی جانب سے 22 جون کو مفتی عبدالقوی کی رکنیت معطل ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔

12132-02-quyum-27dec16واضح رہے کہ رواں سال جون میں ماڈل اور فیس بک کی مشہور شخصیت قندیل بلوچ کے ساتھ مفتی قوی کی تصاویر کی سوشل میڈیا پر گردش کافی ہنگامے کا سبب بنی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: قندیل اور مولوی عبدالقوی کی سیلفی کی ‘داستان’

پاکستانی ماڈل قندیل بلوچ کی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مفتی عبدالقوی کے ساتھ اپ لوڈ کی گئی سیلفیز وائرل ہونے سے اس معاملے کا آغاز ہوا تھا۔

12132-01-quyum-27dec16رویت ہلال کمیٹی اور قومی علماء مشائخ کونسل کی رکنیت کی منسوخی کے بعد مفتی عبدالقوی نے کہا تھا کہ یہ کوئی پریشانی کی بات نہیں، عہدے آتے جاتے رہتے ہیں۔

جبکہ ماڈل کے ساتھ ملاقات کے حوالے سے مفتی عبدالقوی کا مؤقف تھا کہ وہ ایک پروگرام میں شرکت کی غرض سے کراچی کے ایک ہوٹل میں مقیم تھے، جہاں قندیل خود ان سے ملنے آئیں۔

مزید پڑھیں: مفتی عبدالقوی کی رویت ہلال کمیٹی کی رکنیت معطل

ساتھ ہی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز کی صداقت کے حوالے سے مفتی عبدالقوی نے کہا تھا کہ ‘ویڈیو گمراہ کن ہے اور اس میں آواز میری نہیں ہے، ہر انسان میری آواز پہچانتا ہے۔’

رکنیت کی ختم ہونے کے بعد ترجمان وزارتِ مذہبی امور کا بتانا تھا کہ تصاویر کے بعد ان پر مختلف حلقوں سے تنقید ہوئی تھی، اس وقت وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے تصاویر کو ‘متنازع’ قرار دیتے ہوئے مفتی عبدالقوی کی قومی علماء مشائخ کونسل کی رکنیت معطل کردی تھی، جس کے بعد مفتی عبدالقوی کے معاملے کو قومی علماء مشائخ کونسل کو بھیج دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: قندیل بلوچ قتل کیس سے بری ہوگیا، مفتی عبدالقوی

12132-03-quyum-27dec16یاد رہے کہ اپنی متنازع سیلفیز اور ویڈیوز سے مشہور ہونے والی ماڈل قندیل بلوچ کو جولائی میں ان کے بھائی وسیم عظیم نے موت کے گھاٹ اتاردیا تھا۔

ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کے کیس میں والد محمد عظیم کی درخواست پر ابتدائی طور پر پولیس کی جانب سے مفتی عبدالقوی کا نام بھی مشتبہ فرد کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔

پولیس نے مفتی قوی کو قندیل کیس کے حوالے سے ایک سوالنامہ بھیجا تھا، کیونکہ قتل سے پہلے قندیل بلوچ کے ساتھ سیلفیوں کے منظرعام پر آنے کے بعد مفتی قوی خبروں کی زینت بنے ہوئے تھے

About admin

Check Also

کل بھوشن کی بیوی 2ماہ سے لا پتہ

پاکستان میں سزائے موت کے منتظر بھارتی خفیہ ادارے ’’را‘‘کے ایجنٹ کلبھوشن کی بیوی جسے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
error: Content is protected !!