سام سنگ کا نیا فلیگ شپ فلپ فون متعارف samsung

0
63

گزشتہ دنوں سام سنگ نے اپنا پہلا فولڈ ایبل فون متعارف کروایا اور اب اس کمپنی نے اپنے فلیگ شپ فلپ فون ڈبلیو 2019 بھی پیش کردیا ہے۔

یہ سام سنگ کی اس فلپ فون سیریز کا حصہ ہے جو محدود ممالک جیسے جنوبی کوریا اور چین وغیرہ میں دستیاب ہوتے ہیں۔

سام سنگ کا یہ نیا فلیگ شپ فلپ فون صرف چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اس کمپنی کے پرانے فلپ فونز کے برعکس ڈبلیو 2019 پریمیئم ڈیزائن اور فلیگ شپ فیچرز کے ساتھ ہیں، جس میں ڈوئل امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے۔

اس فون میں المونیم باڈی دی گئی ہے جس کی موٹائی 17.3 ملی میٹر ہے جبکہ وزن 257 گرام ہے