Home / حادثات / سعودی عرب، ایران کے درمیان ’حج‘ معاملات طے پاگئے

سعودی عرب، ایران کے درمیان ’حج‘ معاملات طے پاگئے

al-Arabiya سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ رواں سال ایرانی عازمین بھی حج کرسکیں گے۔ بادشاہ سعودی عرب کا فرمان۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق سرکاری سعودی پریس ایجنسی کا کہنا تھا کہ ’وزارت حج اور ایرانی تنظیم نے تمام مسلم ممالک کے لیے رائج طریقہ کار کے مطابق ایرانی عازمین کی رواں سال حج میں شرکت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھا لیے ہیں۔‘

Iran Saudia Flagsسعودی وزارت حج کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ’حکومت مختلف قومیتوں اور پس منظر رکھنے والے تمام عازمین کو خوش آمدید کہتی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال تقریباً تین دہائیوں بعد یہ پہلا موقع تھا جب ایرانی عازمین، ریاض اور تہران کی حکومتوں کی جانب سے سیکیورٹی معاملات طے نہ ہونے کے باعث، حج میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی شہریوں کے حج کا معاملہ: مذاکرات میں پیشرفت

دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی اب بھی برقرار ہے اور سعودی عرب کئی بار ایران پر شام، عراق، یمن اور بحرین میں مسلح تحریکوں کی مدد کا الزام لگا چکا ہے۔

ایران اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے بارہا موقف اختیار کرتا ہے کہ سعودی عرب دہشت گرد تنظیموں داعش اور القاعدہ کی مبینہ مدد بند کرے۔ تاہم دوطرفہ کشیدگی اور لفظی جنگ کے باوجود سعودی میڈیا نے گزشتہ سال دسمبر میں رپورٹ کیا تھا کہ وزیر حج محمد بینتن نے رواں سال حج انتظامات کے حوالے سے ایران کو مذاکرات کی دعوت دی ہے۔

مزید پڑھیں: حج کیلئے ایرانی شرائط ‘ناقابل قبول’ ، سعودیہ

فروری میں ایرانی وفد نے سعودی عرب کا دورہ کیا اور محمد بینتن سے ملاقات کی، جس کے بعد مارچ کے اوائل میں ایران کا کہنا تھا کہ حج انتظامات کے معاملے پر پیشرفت ہوئی ہے۔

About admin

Check Also

کل بھوشن کی بیوی 2ماہ سے لا پتہ

پاکستان میں سزائے موت کے منتظر بھارتی خفیہ ادارے ’’را‘‘کے ایجنٹ کلبھوشن کی بیوی جسے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
error: Content is protected !!