Home / دھشت گردی / سعودی عرب اور یمن کی سرحد پرگھمسان کی لڑائی

سعودی عرب اور یمن کی سرحد پرگھمسان کی لڑائی

al-Arabiyaیمن اور سعودی عرب کی سرحد پر یمنی باغیوں اور سعودی فورسز کے درمیان شدید لڑائی کی اطلاعات ہیں۔ العربیہ کو ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ الطوال گذرگاہ اور اس کے قرب وجوار میں یمنی باغیوں نے سعودی عرب میں دراندازی کی کوشش کی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔ سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحادی کے طیاروں اور توپخانے کی مدد سے یمن میں باغیوں کے کئی ٹھکانے اور میزائل لانچنگ اڈے تباہ کردیے گئے ہیں۔

ادھر ش

Saudi army artillery fire shells towards Houthi positions from the Saudi border with Yemen April 13, 2015. REUTERS/Faisal Al Nasser      TPX IMAGES OF THE DAY
Saudi army artillery fire shells towards Houthi positions from the Saudi border with Yemen April 13, 2015. REUTERS/Faisal Al Nasser TPX IMAGES OF THE DAY

ام کے تعز شہر سے اطلاعات ملی ہیں کہ علی صالح اور حوثی باغیوں نے الصلو ڈاریکٹوریٹ کے الصیار قصبے میں مقامی آبادی کو جبرا بے دخل کرنا شروع کردیا ہے۔ باغیوں کی طرف سے کالونی میں وحشیانہ کریک ڈاؤن کیا گیا اور ان کے گھروں کو فوجی بیرکوں اور اسلحہ کے مراکز میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یمن اور سعودی عرب کےدرمیان الطوال کراسنگ کے قریب باغیوں اور سعودی بارڈر فورسز کے درمیان خون ریز جھڑپیں ہوئی ہیں۔ اتحادی ممالک کے طیاروں نے گذرگاہ کے قریب باغیوں کی ایک فوجی گاڑی کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔ اس کے علاوہ سرحد کے قریب باغیوں کے توپخانے اور راکٹ فائر کرنے کے اڈوں پر بھی بمباری کی گئی ہے جس کے نتیجے میں باغیوں کے توپخانے اور میزائل اڈے تباہ کردیے گئے ہیں۔

الحرث کے مقام سے بھی یمنی باغیوں نے سعودی عرب میں داخل ہونے کی ناکام کوشش کی۔ سعودی فورسز نے دراندازی کی کوشش کرنے والے باغیوں کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں باغی فرار ہونے پرمجبور ہوگئے۔

ادھر یمن کے اندرونی شہروں میں حوثی باغیوں اور مںحرف سابق صدر علی صالح کے وفاداروں کی طرف سے نہتے شہریوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ تعز میں الصیار کالونی کے شہریوں کو ان کے گھروں سے نکال دیا گیا ہے اور شہریوں کے مکانات کو فوجی بیرکوں میں تبدیل کیا گیا ہے۔

جنوبی تعز میں حیفان ڈاریکٹوریٹ سے مزاحمتی مرکزاطلاعات نے بتایا ہے کہ باغیوں نے بندوق کی نوک پرالصیار کالونی کے باشندوں کو ان کے گھروں سے نکال باہر کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کئی افراد کو حراست میں لیا گیا اور ان کے گھروں کو فوجی اور اسلحہ کے مراکز بنا دیا گیا۔

مغرب تعز میں باغیوں نے حکومتی فورسز کے ٹھکانوں کی طرف پیش قدمی کی کوشش کی تھی مگر مزاحمتی ملیشیا اور سرکاری فوج نے باغیوں کا حملہ پسپا کردیا۔ باغیوں نے المنطرح حذران کے مقام پر بھاری اور درمیانے درجے کے ہتھیاروں سے حملہ کیا مگر ان کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

About admin

Check Also

کل بھوشن کی بیوی 2ماہ سے لا پتہ

پاکستان میں سزائے موت کے منتظر بھارتی خفیہ ادارے ’’را‘‘کے ایجنٹ کلبھوشن کی بیوی جسے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
error: Content is protected !!