Home / حادثات / سعودی عرب : شدید بارشیں اور سیلاب، سات افراد جاں بحق

سعودی عرب : شدید بارشیں اور سیلاب، سات افراد جاں بحق

al-arabiyaسعودی عرب کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں سات افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں،متعدد زخمی ہوگئے ہیں اور بیسیوں سیلاب میں گِھر کررہ گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق تین سعودی شہری بیشہ میں شدید بارشوں کے نتیجے میں جاں بحق ہوئے ہیں۔ دو افراد بھا میں مارے گئے ہیں اور دو تارک وطن القنفذہ شہر طوفان برق وباراں کے دوران بجلی گرنے سے جاں بحق ہوئے ہیں۔

SAUDI-WEATHER-FLOODSسعودی عرب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں بیسیوں مکان تباہ ہوگئے ہیں یا سیلابی ریلوں میں بہ گئے ہیں۔ سڑکیں زیر آب آگئی ہیں اور کئی گاڑیاں الٹ گئی ہیں۔ملک کے مختلف شہروں میں نکاسی آب کا نظام بھی درہم برہم ہو کررہ گیا ہے۔

صوبہ مکہ میں واقع القنفذہ گورنری میں بارش سے کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں اور جدہ اور جازان کو ملانے والی بین الاقوامی شاہراہ کے مختلف حصے بھی سیلاب میں بہ گئے ہیں۔بیشہ شہر میں مسلسل تین گھنٹے تک بارش ہوئی ہے جس کے دوران ٹریفک حادثات میں تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

وادی حوران میں سیلاب سے آرار کی جانب جانے والی شاہراہ ٹوٹ پھوٹ گئی ہے۔ محکمہ ٹریفک نے شہریوں اور تارکین وطن کو خبردار کیا ہے کہ وہ بارش کے دوران گھروں سے باہر سفر سے گریز کریں۔پولیس کا کہنا ہے کہ بارش سے شاہراہوں پر پھسلن سے مختلف جگہوں پر حادثات پیش آئے ہیں لیکن ان میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ کوئی شخص شدید زخمی ہوا ہے۔

تہامہ میں جامعہ شاہ خالد کے خواتین کیمپس اور محایل عسیر اور القریٰ گورنری میں بارشوں اور سیلاب کے بعد اسکولوں میں تدریسی سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں اور محکمہ تعلیم نے طلبہ کو تاحکم ثانی گھروں ہی میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ شہری دفاع نے وادیِ سیول میں پانی میں گھر جانے والے اسکولوں سے متعدد اساتذہ کو نکالا ہے اور انھیں ان کے گھروں میں منتقل کیا ہے۔ جازان کے شمال میں واقع شہر الضرب میں بارشوں کے نتیجے میں متعدد مکان منہدم ہوگئے ہیں اور شہر میں بجلی بھی منقطع ہوگئی ہے۔

About admin

Check Also

کل بھوشن کی بیوی 2ماہ سے لا پتہ

پاکستان میں سزائے موت کے منتظر بھارتی خفیہ ادارے ’’را‘‘کے ایجنٹ کلبھوشن کی بیوی جسے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
error: Content is protected !!