Home / حادثات / سعودی ولیعھد سانحہ منیٰ کا جواب دے : ایران

سعودی ولیعھد سانحہ منیٰ کا جواب دے : ایران

Saharایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے منگل کو سعودی عرب کے ولیعھد اور اعلی حج کمیٹی کے سربراہ محمد بن نائف کے حالیہ دعووں  پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے  کہا ہے کہ سعودی ولیعھد جو حج کی سیکورٹی پر اس طرح تاکید کررہے ہیں، دوہزارپندرہ کے حج کی سیکورٹی کے حوالے سے اپنی حکومت کی عاجزی کو یاد کریں اور منیٰ کے دردناک سانحے میں سوگوار ہوجانے والی قوموں کا جواب دیں –9041.01 Hajj2015 07Sep16

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ سعودی حکام، ایران کی جانب سے مناسک حج کو سیاسی بنانے کے اپنے بے بنیاد دعوے کی مسلسل تکرار کرکے لاحاصل کھیل کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں اور اپنی سنگین ذمہ داری سے چھٹکارا پانے کی کوشش کررہے ہیں اور گذشتہ ایک سال سے اپنی ذمہ داری قبول کرنے سے بھاگ رہے ہیں- بہرام قاسمی نے مزید کہا کہ جو سعودی حکام آج اسلامی تعلیمات کی حفاظت کا دعوی کررہے ہیں انھیں چاہئے کہ پہلے ان گنہکاروں کو عدالت کے کٹھرے میں پہنچائیں جنھوں نے مظلوم حاجیوں کی جان کی کوئی قیمت نہیں سمجھی اوربین الاقوامی تحقیقاتی کمیٹی  تشکیل نہیں ہونے دی-

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سعودی عرب کے ولیعھد کے غیرعاقلانہ بیانات پر افسوس ظاہرکرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ حج کے انعقاد کی صلاحیت و توانائی نہ ہونے کے نتائج اور مناسک حج کے دوران اتنے بڑے سانحے کی ذمہ داری ان حکام پر عائد ہوتی ہے جنھوں نے نہ صرف بیت اللہ کے ہزاروں حاجیوں کے قتل ہونے پر کوئی افسوس ظاہر نہیں کیا ہے بلکہ براہ راست و بالواسطہ طور پر علاقے کی مسلم قوموں کو اپنے فریبی سیاسی کھیل کی بھینٹ چڑھا رہے ہیں-

چوبیس ستمبر دوہزار پندرہ کے مناسک حج کے دوران سعودی حکام کی غفلت اور بد انتظامی کے باعث عید قربان کے دن چارسوچونسٹھ ایرانی حاجیوں سمیت بیت اللہ کے ہزاروں زائرین کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا تھا

About admin

Check Also

کل بھوشن کی بیوی 2ماہ سے لا پتہ

پاکستان میں سزائے موت کے منتظر بھارتی خفیہ ادارے ’’را‘‘کے ایجنٹ کلبھوشن کی بیوی جسے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
error: Content is protected !!