Home / دھشت گردی / سیکیورٹی وجوہات؟ ترکی میں ہالینڈ کا سفارت خانہ خانہ بند

سیکیورٹی وجوہات؟ ترکی میں ہالینڈ کا سفارت خانہ خانہ بند

قونصل جنرل اور قائم مقام سفیر کے دفاتر بھی سیل

al-Arabiyaترک وزارت خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر ترکی میں قائم ہالینڈ کا سفارت خانہ اور قونصل خانہ بندکرنے کےبعد ہالینڈ کے قائم مقام سفیر اور قونصل جنرل کا دفتربھی سیل کردیا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کےمطابق ترک وزارت خارجہ کے ایک ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہےکہ انقرہ کچھ وقت کے لیے ہالینڈ کے سفیر کی واپسی نہیں چاہتا۔

03080.01 Turkey 12Mar17خیال رہے کہ ہالیںڈ اور ترکی دونوں نیٹو کے رکن ممالک ہیں۔ دونوں میں اختلافات اس وقت پیدا ہوئے ہیں جب حال ہی میں ہالینڈ نے اپنے ہاں ترک صدر رجب طیب ایردوآن کی حمایت میں ریلیوں پر پابندی لگائی اور گذشتہ روز ترک وزیرخارجہ احمد جاویش اوگلو کو ہالینڈ کے دورے سے روک دیا گیا۔

ترک وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ترکی میں متعین ہالینڈ کےسفیر ان دنوں تعطیلات پر ملک سے باہر ہیں۔ انقرہ ان کی واپسی نہیں چاہتا۔ وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ ہالینڈ میں موجود ترک تارکین وطن اور دیگر لوگوں کے ساتھ اس خطرناک فیصلے کی جلد وضاحت کرے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی اور ہالینڈ کے باہمی تعلقات اس وقت سفارتی، سیاسی، اقتصادی اور دیگر شعبوں میں بحران سے گذر رہے ہیں۔

قبل ازیں کل ہفتے کو ہالینڈ کے شہر روٹرڈیم میں ترکی کے وزیر خارجہ کی ریلی منسوخ ہونے پر ترک صدر طیب اردوآن نے اپنے سخت رد عمل میں ڈچ قوم کو ’نازیوں کی باقیات اور فسطائی‘ قرار دیا تھا۔

ہالینڈ کی حکومت نے ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاویش اوغلو کی پرواز کو روٹرڈیم میں اترنے کے لیے اجازت دینے سے منع کر دیا تھا۔

ترک وزیر خارجہ کو صدر طیب اردوغان کو مزید اختیارات دینے کے لیے ہونے والے ریفرنڈم سے متعلق ایک ریلی سے خطاب کرنا تھا۔

استنبول میں ایک ریلی سے خطاب کے دوران طیب اردوآن نے کہا: ’آپ جتنی مرضی ہو ہمارے وزیر خارجہ کی پرواز پر پابندی لگائیں، لیکن اب سے دیکھتے ہیں، آپ کی پرواز ترکی میں کیسے لینڈ کرتی ہے۔‘

ترکی کے وزیر خارجہ نے خبردار کیا تھا کہ اگر ان کے دورے میں رکاوٹ ڈالی گئی تو سخت قسم کی پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں

About admin

Check Also

کل بھوشن کی بیوی 2ماہ سے لا پتہ

پاکستان میں سزائے موت کے منتظر بھارتی خفیہ ادارے ’’را‘‘کے ایجنٹ کلبھوشن کی بیوی جسے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
error: Content is protected !!