Home / دھشت گردی / شمالی مصر میں چرچ میں دھماکہ، 21 افراد ہلاک

شمالی مصر میں چرچ میں دھماکہ، 21 افراد ہلاک

Submitted by bsagheer on Sun, 04/09/2017 – 15:48

04026.01 Church 09Apr173قاہرہ: مصر کے دارالحکومت میں چرچ میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 21 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں واقع چرچ میں دھماکے کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، واقعے کے بعد امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 19 لاشیں اور 40 زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا جن میں سے 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گئے جب کہ متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب چرچ میں عیسائیوں کے مذہبی دن پام سنڈے کی دعائیہ تقریب جاری تھی تاہم دھماکہ خودکش تھا یا بارودی مواد نصب کیا گیا تھا اس حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جب کہ ابھی تک کسی بھی تنظیم کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔

About admin

Check Also

کل بھوشن کی بیوی 2ماہ سے لا پتہ

پاکستان میں سزائے موت کے منتظر بھارتی خفیہ ادارے ’’را‘‘کے ایجنٹ کلبھوشن کی بیوی جسے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
error: Content is protected !!