صبا قمر کی بھارت میں شادی کی خبریں گردش کرنے لگیں

0
11

urdutimesممبئی: پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی بھارت میں شادی سے متعلق خبریں گردش کرنے لگیں جب کہ اس حوالے سے بالی ووڈ اداکار عرفان خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی بھارت میں شادی کے حوالے سے سنا ہے۔

پاکستانی اداکارہ صبا قمر بالی ووڈ میں بھی قدم رکھ چکی ہیں اور جلد ہی وراسٹائل ہیرو عرفان خان کے ساتھ فلم ہندی میڈیم میں نظر آئیں گی جب کہ فلم کی شوٹنگ سے قبل ہی پاکستانی اداکارہ کی فلم سے آؤٹ ہونے کی خبریں زیر گردش ہیں لیکن اب صبا قمر کے ساتھی اداکار نے بڑا انکشاف کرکے پاکستانیوں اور بھارتیوں کو حیران کر دیا ہے۔

12053-01-saba-12dec16بھارتی میڈیا کے مطابق عرفان خان نے فلم میں صبا قمر کی حتمی کاسٹ سے متعلق بتایا کہ صبا قمر کی جگہ کسی متبادل اداکارہ کو کاسٹ نہیں کیا گیا اور نہ ہی ان کے جانے کا علم ہے جب کہ فلم کی نمائش کی تاریخ کا اعلان بھی نہیں کیا گیا جس کے باعث افواہیں چلتی رہتی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں اداکار نے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ صبا نے بھارت میں شادی کرلی ہے اور اب وہ بھارتی ہوگئی ہیں۔

دوسری جانب عرفان خان کے صبا قمر سے متعلق بیان پر پاکستانی اور بھارتی مداح حیران ہیں لیکن اب شادی سے متعلق سچائی کے بارے میں صبا قمرہی تردید یا تصدیق کرسکتی ہیں۔ واضح رہے کہ اداکارہ صباقمر کی بھارتی فلم نگری میں پہلی فلم ہے جس میں وہ عرفان خان کے مدمقابل نظر آئیں گی۔