Home / دلچسپ و عجیب / عاشق کے ساتھ مل کر بیوی نے یونانی سفیر کو قتل کیا

عاشق کے ساتھ مل کر بیوی نے یونانی سفیر کو قتل کیا

bbc-urdu_2برازیل کی پولیس کا کہنا ہے کہ یونان کے سفیر کو ہلاک کرنے والے مقامی پولیس اہلکار کا ان کی بیوی کے ساتھ رومانوی تعلق تھا۔ برازیل میں یونان کے سفیر کائیریاکوس امیریدس پیر سے لاپتہ تھے اور ان کی لاش جمعرات کو ریو کے مضافات میں ایک جلی ہوئی گاڑی سے ملی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یونانی سفیر کی برازیلین بیوی فرانسوا امیریدس نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو قتل کرنے کی سازش تیار کی۔

12145-01-greek-31dec16پولیس کے مطابق اہلکار سرجیو گومز موریرا فلہیلو نے یونانی سفیر کو گلہ دبا کر مارنے کا اعتراف کیا ہے۔

40 سالہ فرانسوا امیریدس اور 29 سالہ موریرا کو ان کے ایک رشتے دار ایڈوڈو میلو کے ہمراہ حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ایڈوڈو میلو کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ انھیں اس کام کی نگرانی کے لیے 25,000 ڈالر کی ادائیگی کی گئی۔

پولیس کے مطابق ان تینوں مشتبہ افراد سے تفیش کے لیے انھیں 30 دن کے لیے پولیس کی تحویل میں دیا جائے گا۔

تفتیش کار ایواریستو پونتیش مگالیش نے اس قتل کو ‘افسوسناک اور بزدلانہ کارروائی’ قرار دیا ہے۔

12145-02-greek-31dec16پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پونتیش کا کہنا تھا کہ فرانسوا امیریدس نے ابتدائی طور پر حقائق کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا اس پورے معاملے سےکوئی تعلق نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے فرانسوا امیریدس کو اس بات پر مائل کر دیا کہ ان کے پاس کوئی متبادل راستہ نہیں ہے اور جھوٹ بولنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

ایواریستو پونتیش نے بتایا کہ فرانسوا امیریدس تضادات میں پھنس گئیں، ان کے آنسو نکل پڑے اور انھوں نے کہنا شروع کیا کہ پولیس افسر سرجیو موریرا نےان کے شوہر کو قتل کیا ہے۔

تفتیش کار کے مطابق سرجیو موریرا کی یونانی سفیر کے ساتھ لڑائی ہوئی تھی جو ان کے قتل پر جا کر اس وقت ختم ہوئی جب کیاریاکوس امیریدس نے اپنی بیوی کی جانب سے ان پر کیے گئے تشدد کے دعووں کی مخالفت کی۔

سرجیو موریرا کے مطابق انھوں نے اپنے دفاع میں یہ کام کیا تاہم پولیس نے ان کے بیان کو مسترد کر دیا ہے۔

برازیل میں یونان کے 59 سالہ سفیر کائیریاکوس امیریدس اپنی بیوی اور والدین کے ہمراہ کرسمس اور نئے سال کی چھٹیاں گذارنے ریو آئے تھے۔

دونوں گذشتہ 15 برس سے ایک ساتھ رہ رہے تھے اور ان کی ایک سالہ بیٹی بھی ہے۔

About admin

Check Also

کل بھوشن کی بیوی 2ماہ سے لا پتہ

پاکستان میں سزائے موت کے منتظر بھارتی خفیہ ادارے ’’را‘‘کے ایجنٹ کلبھوشن کی بیوی جسے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
error: Content is protected !!