Home / سیاست / تبصرہ / عبد الستار ایدھی کا یادگاری ٹکٹ جاری

عبد الستار ایدھی کا یادگاری ٹکٹ جاری

15.اگست16: تقریب کے دوران بلقیس ایدھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور زار و قطار رونے پڑھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایدھی صاحب یوم آزادی کے موقع پر صبح ہی صبح مزار قائد جاکر فاتحہ خوانی کرنا نہیں بھولتے تھے۔8081.01 Eidhi 15Aug16

پاکستان کے شہرت یافتہ سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی انتھک خدمات کے اعتراف میں یوم آزاد ی کے موقع پر اتوار کو یادگار ی ٹکٹ جاری کردیا گیا۔ٹکٹ کی مالیت 20 روپے ہے ۔

ٹکٹ پاکستان پوسٹ آفس کی جانب سے اتوار کی صبح ایدھی ہوم کے میٹھا در میں واقع مرکزی آفس میں ایک تقریب کے دوران جاری کیا گیا۔

ٹکٹ کی رونمائی کے موقع پر عبدالستار ایدھی کی بیوہ بلقیس ایدھی، ان کے صاحبزادے فیصل ایدھی اور پوسٹ ماسٹر جنرل رانا اخلاق و دیگر اہم افراد موجود تھے ۔

تقریب کے دوران بلقیس ایدھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور زار و قطار رونے پڑھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایدھی صاحب یوم آزادی کے موقع پر صبح ہی صبح مزار قائد جاکر فاتحہ خوانی کرنا نہیں بھولتے تھے۔

تقریب سے فیصل ایدھی نے بھی خطاب کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ انسانیت کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔

پوسٹ ماسٹر جنرل رانا اخلاق نے اعلان کیا کہ ڈاک ٹکٹس کی فروخت سے حاصل آمدنی کا ایک فیصد ایدھی فاؤنڈیشن کو دیا جائےگا جبکہ پاکستان پوسٹ آفس50 اور 100 روپے مالیت والے ڈاک ٹکٹ بھی جلد جاری کرے گا۔

About admin

Check Also

کل بھوشن کی بیوی 2ماہ سے لا پتہ

پاکستان میں سزائے موت کے منتظر بھارتی خفیہ ادارے ’’را‘‘کے ایجنٹ کلبھوشن کی بیوی جسے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
error: Content is protected !!