عزاداران امام حسین علیہ السلام پر کئے جانے والے حملے کی مذمت

0
18

saharافغان صدر محمد اشرف غنی نے کابل میں عزاداران امام حسین علیہ السلام پر کئے جانے والے حملے کی مذمت کی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے ایک پیغام جاری کر کے ایک مقدس مقام میں اہل بیت علیھم السلام کے عقیدت مندوں پر حملے کو ظلم قرار دیا ہے اور سنی اور شیعہ علمائے کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ تفرقہ پھیلانے پر مبنی دشمنوں کی سازشوں کے بارے میں ہوشیار رہیں۔10026-01-afghan-12oct16

افغان صدر کے پیغام میں آیا ہے کہ حکومت یوم عاشور کے جلوسوں اور عزاداروں کے تحفظ کے لئےتمام تر وسائل بروئےکار لائے گی۔

واضح رہے کہ کابل میں زیارت گاہ سخی میں حضرت امام حسین علیہ السلام کے عزاداروں پر حملے میں چودہ عزادار شہید اور پینتالیس زخمی ہوگئے تھے۔ اس حملے میں چار تکفیری دہشت  گرد ہلاک ہوئے تھے۔ ابھی تک کسی گروہ نے اس حملے کی ذمےداری قبول نہیں کی ہے ۔ لیکن باخبر ذرائع نے کہا ہے کہ اس سے قبل دہشت گرد تکفیری گروہ داعش نے اہل بیت علیھم السلام کے عقیدت مندوں کو دھمکیاں دی تھیں۔