Home / سیاست / تبصرہ / علیم ڈار نے عالمی ریکارڈ بنا دیا

علیم ڈار نے عالمی ریکارڈ بنا دیا

dawn-newsپاکستان کے عالمی شہرت یافتہ امپائر علیم ڈار نے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ 332 میچوں میں امپائرنگ کا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔

کیپ ٹاؤن میں جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان پیر سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں امپائرنگ کرکے علیم ڈار نے ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا۔

01007-01-aleem-03jan172000 میں امپائرنگ کیریئر کا عالمی سطح پر آغاز کرنے والے علیم اب تک 109 ٹیسٹ، 182 ون ڈے اور 41 ٹی ٹوئنٹی میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں، وہ اس کے علاوہ 73 میچوں میں ٹی وی امپائر کا کردار بھی ادا کر چکے ہیں۔

01007-03-aleem-03jan17 01007-02-aleem-03jan17اس سے قبل سب سے زیادہ میچوں میں امپائرنگ کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے روڈی کرٹزن کے پاس تھا جنہوں نے مجموعی طور پر 331 میچوں میں امپائرنگ کی۔

یاد رہے کہ علیم ڈار 2009، 2010 اور 2011 میں لگاتار تین سال بہترین امپائر کا آئی سی سی کا ایوارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔

علیم ڈار نے ریکارڈ بنانے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور پاکستان کرکٹ بورڈ بی کے ساتھ ساتھ شائقین اور فیملی کا بھی شکریہ ادا کیا

About admin

Check Also

کل بھوشن کی بیوی 2ماہ سے لا پتہ

پاکستان میں سزائے موت کے منتظر بھارتی خفیہ ادارے ’’را‘‘کے ایجنٹ کلبھوشن کی بیوی جسے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
error: Content is protected !!