Home / سیاست / تبصرہ / فرانس کے شہر نیس میں وحشتناک دہشت گردانہ حملہ

فرانس کے شہر نیس میں وحشتناک دہشت گردانہ حملہ

IR Saharفرانس کے شہر نیس میں دہشت گردانہ حملے میں کم سے کم اسی افراد ہلاک اور سو سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں-

موصولہ رپورٹوں کے مطابق جمعرات کی شب فرانس کے شہر نیس کے فرینچ ریور ریسارٹ کے پاس ایک حملہ آور ٹرک ڈرائیور نے قومی 54.01 France  15Julدن کی تقریبات منانے والوں پر حملہ کر دیا- حملہ آور، ٹرک کو بھیڑ پر چڑھانے کے بعد اس سے باہر نکلا اور اسلحے سے فائرنگ کرنا شروع کر دی- تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس حملے میں کم سے کم اسی افراد ہلاک اور ایک سو تیس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں – ٹرک سے اسلحے اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں – حملے کے وقت لوگ قومی دن کی تقریبات میں مصروف تھے- پولیس نے جوابی کارروائی میں حملہ آور کو ہلاک کر دیا ہے- شہر کے میئر نے لوگوں سے گھروں کے اندر ہی رہنے کی اپیل کی ہے – فرانسیسی صدر اولاند ، حالات کا جائزہ لینے کے لئے جنوبی شہر ایوگنان سے پیرس پہنچ گئے ہیں- دہشت گرد گروہ داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے-

قابل ذکر ہے کہ اس سال جنوری میں پیرس میں ہونے والے حملے کے بعد سے فرانس میں ایمرجنسی نافذ ہے جسے صدر اولاند نے چھبیس جولائی کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اب اسے مزید تین مہینوں کے لئے بڑھا دیا گیا ہے ، فرانسیسی صدر نے ایمرجنسی مزید تین مہینوں کے لئے بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے عراق و شام میں زیادہ موثر کردار ادا کرنے کا عہد کیا ہے- فرانسیسی صدر نے کہا کہ نیس حملے میں ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں-

About admin

Check Also

کل بھوشن کی بیوی 2ماہ سے لا پتہ

پاکستان میں سزائے موت کے منتظر بھارتی خفیہ ادارے ’’را‘‘کے ایجنٹ کلبھوشن کی بیوی جسے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
error: Content is protected !!