Home / دلچسپ و عجیب / حسن و صحت / فیس بک کا یہ نقصان جانتے ہیں؟

فیس بک کا یہ نقصان جانتے ہیں؟

Dawn Newsکیا آپ مسلسل فیس بک کو چیک کرتے رہتے ہیں؟ اگر ہاں تو یہ عادت آپ کے دماغ کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے۔یہ انتباہ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ ڈی پال یونیورسٹی کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ سوشل میڈیا سائٹس جیسے فیس بک کو مسلسل چیک کرتے رہنا دماغ کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔

03114.01 FB 20Mar17تحقیق میں بتایا گیا کہ اس کے نتیجے میں انسانی دماغ میں عدم توازن کا خطرہ پیدا ہوتا ہے۔

تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ دماغ کے دو مختلف میکنزم اس عادت کے نتیجے میں متاثر ہوتے ہیں جن یں سے ایک خودکار اور ردعمل کا اظہار کرتا ہے جبکہ دوسرا رویوں کو کنٹرول اور دماغی افعال کو ریگولیٹ کرتا ہے۔

یہ دوسرا نظام لوگون کو بہتر رویے کو اپنانے اور اضطراب پر قابو پانے میں مدد دیتا ہے۔

تاہم 341 طالبعلموں پر ہونے والی تھقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ فیس بک کا بہت زیادہ استعمال دماغ کے دونوں نظاموں پر منفی اثرات مرتب کرکے عدم توازن پیدا کتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ فیس بک کے زیادہ استعمال کے نتیجے میں تعلیمی سرگرمیاں بھی متاثر ہوتی ہیں جس کے تتیجے میں طالبعلم امتحانات میں زیادہ اچھے نمبرز لیےن میں کامیاب نہیں ہوپاتے

About admin

Check Also

صبح جلد اٹھنا کامیابی کی ضمانت کیسے؟

ہوسکتا ہے کہ صبح سورج طلوع ہونے سے قبل بیدار ہونا بیشتر افراد کو ناممکن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
error: Content is protected !!