لٹل ماسٹر حنیف محمد انتقال کر گئے

0
37

Dawn News11-اگست16:  کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق عظیم بلے باز حنیف محمد کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے ہیں۔8050.01 Hanif Muhammad 11Aug16

اس سے قبل دوپہر میں بھی حنیف محمد کے انتقال کی خبر منظر عام پر آئی تھی لیکن بعد میں ان کے بیٹے شعیب محمد نے ان کے انتقال کی تردید کر دی تھی۔شعیب محمد نے میڈیا کو بتایا تھا کہ ان کے والد کے دل کی دھڑکن 6 منٹ تک بند رہنے کے بع8050.02 Hanif Muhammad 11Aug16د بحال ہو گئی ہے اور وہ بقید حیات ہیں۔

تاہم اب آغا خان ہسپتال کے ترجمان اور شعیب محمد نے حنیف محمد کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔81 سالہ حنیف محمد پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہیں اور 2013 میں لندن میں ان کی سرجری ہوئی تھی تاہم گزشتہ دنوں طبیعت کراب ہونے پر انہیں کراچی کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں حالت بگڑنے پر مصنوعی تنفس پر منتقل کیا گیا تھا۔

حنیف محمد کے صاحبزادے شعیب محمد نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا تھا کہ حنیف محمد کو تین ہفتے قبل آغاخان ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا تھا۔

حنیف محمد کی زندگی کا سفرHM_001

حنیف محمد 21 دسمبر 1934 کو جوناگڑھ میں پیدا ہوئے اور بعدازاں پاکستان ہجرت کی، 1952 سے 1969 کے دوران 55 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 12 سنچریوں کی مدد سے 43.98 کی اوسط سے رنز بنائے۔

ہندوستان کے خلاف دہلی میں 16 اکتوبر 1952 کو ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کیا اور پہلی ہی اننگز میں بحیثHM_005یت اوپنر 51 رنز بنائے تاہم اس میچ میں میزبان ہندوستان نے 70 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

دائیں ہاتھ کے بلے باز پاکستان کے ان اولین کھلاڑیوں سے میں سے تھے جنہوں نے قومی ٹیم کو ٹیسٹ اسٹیٹس دلانے میں بنیادی کردار ادا کیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کو اس وقت ٹیسٹ اسٹیٹس سے نوازا گیا جب قومی ٹیم نے حنیف محمد کے قیمتی 64 رنز کی بدولت کراچی جیم خانہ کرکٹ گراؤنڈ میں میریلیبون کرکٹ کلب کے خلاف 288 رنز کا ہدف حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔

حنیف محمد کو ان کے دور کے بڑے کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتا تھا، وہ دائیں اور بائیں دونوں ہاتھوں سے باؤلنگ کرتے تھے جبکہ کئی مواقعوں پر وکٹ کیپر کے فرائض بھی انجام دیے۔HM_004

پاکستان کی بیٹنگ ناکام ہوتی تھی تو حنیف محمد مرد آہن کی صورت کھڑے ہوتے اور اپنی لاجواب تکنیک کی بدولت آندھیوں سے ٹکرا جاتے تھے۔

حنیف محمد نے ڈومیسٹک کرکٹ میں سر ڈان بریڈمین کے سب بڑے انفرادی اسکور کے ریکارڈ کو اپنے نام کیا تھا۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ان کے ہوم گراؤنڈ برج ٹاؤن پر 16 گھنٹےHM_002 کی طویل اننگز میں پاکستان کو شکست سے بچایا تھا جو تاریخ کے اوراق پر سنہری حروف میں زندہ رہے گی، ان کی یہ اننگز ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی سب سے طویل اننگز ہے جبکہ 40 سال گزرنے کے باوجود فرسٹ کلاس کرکٹ میں بھی بڑی اننگز ہے۔

اس اننگ میں انہوں نے 337 رنز بنائے تھے جو آج بھی پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں کسی بھی کھلاڑی کی جانب سے کھیلی گئی سب سے بڑی اننگ ہے۔

حنیف محمد کو ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں ٹرپل سنچری کا اعزاز حاصل تھا جس کو نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن مک کولم نے 2014 میں ہندوستان کے خلاف دوسری اننگز میں ٹرپل سنچری بنا کر اپنے نام کیا۔

انھوں نے 55 ٹیسٹ میچوں میں 15 نصف سنچریوں اور 12 سنچریوں کی بدولت 3ہزار 915 رنز بنائے جبکہ ایک وکٹ بھی حاصل کی۔HM_003

عظیم بلے باز نے آخری ٹیسٹ میچ 24 اکتوبر سے 27 اکتوبر 1969 تک نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے ہوم گراؤنڈ کراچی میں کھیلا، اپنے آخری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں انھوں نے 22 رنز بنائے اور دوسری اننگز میں 35 رنز بنا سکے اور یہ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا۔HM_010

1958-59 میں حنیف محمد نے سر ڈان بریڈ مین کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا، حنیف محمد نے 499 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے اور صرف ایک رن کی کمی سے 500 رنز مکمل نہیں کرپائے تھے، 35 سال بعد ویسٹ انڈیز کے برائن لارا نے 1994 میں اس ریکارڈ کو توڑ دیا۔

حنیف محمد بیماری کے دوران