Home / دھشت گردی / لڑکی بے حرمتی کا معاملہ، ریحام خان ڈیرا اسماعیل خان پہنچ گئیں

لڑکی بے حرمتی کا معاملہ، ریحام خان ڈیرا اسماعیل خان پہنچ گئیں

عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان سرعام بے لباس کی جانے والی لڑکی کو انصاف فراہم کرنے کے لئے ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ گئیں۔

اس موقع پر ریحام خان نے کہا کہ 16 سالہ لڑکی کو ظلم کا نشانہ بنایا گیا مگر متاثرہ لڑکی تھانے جاتی ہے تو صوبے کی مثالی پولیس کا ایس ایچ او اسے گالیاں دیتا ہے، متاثرہ لڑکی نے کہا کہ اس سے پہلا بیان پولیس نے زبردستی لیا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی مثالی پولیس اور گڈ گورننس کا کارنامہ ہے کہ 16 سال کی لڑکی کو ظلم کا نشانہ بنایا گیا۔
مگر جب متاثرہ لڑکی خود تھانے جاتی ہے تو مثالی پولیس کا ایس ایچ او اس سے گالیاں دیتا ہے۔

ریحام خان پریس کانفرنس کرنے ڈیرہ اسماعیل خان سرکٹ ہاوس پہنچیں تو انتظامیہ نے سرکٹ ہاوس کے دروازے بند کر دیے۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ریحام خان نے پریس کانفرنس کی اجازت نہیں لی تھی، ریحام خان نے سڑک پر ہی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر شادیوں کے لیے ہیلی کاپٹر استعمال کرتے ہیں اور اُن پر سرکٹ ہاؤس کے دروازے بند کیےجاتے ہیں۔

متاثرہ لڑکی کے خاندان والوں سے ملاقات کے متعلق ریحام خان کا کہنا تھا کہ ابھی تک اس افسوسناک واقعے کے مرکزی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

About admin

Check Also

کل بھوشن کی بیوی 2ماہ سے لا پتہ

پاکستان میں سزائے موت کے منتظر بھارتی خفیہ ادارے ’’را‘‘کے ایجنٹ کلبھوشن کی بیوی جسے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
error: Content is protected !!