Home / دلچسپ و عجیب / مزاح / معلومات / مچھروں کو گھر سے دور رکھنے والے 7 پودے

مچھروں کو گھر سے دور رکھنے والے 7 پودے

Dawn Newsدنیا کا سب سے خطرناک یا قاتل جاندار کون ہے ؟ اگر تو آپ انسان کو ہی قرار دیتے ہیں تو بالکل غلط بلکہ بڑے بڑے جانوروں کے مقابلے ایک چھوٹا کیڑا سب سے مہلک ہتھیار ہوتا ہے۔

00_Mosquito 13Apr17 04038.01جی ہاں گر تو آپ شیر یا شارک وغیرہ سے ڈرتے ہیں تو جناب وہ ہم انسانوں کیلئے بہت زیادہ خطرناک نہیں، درحقیقت یہ بڑے بڑے جانور تو کچھ بھی نہیں مچھر سے بڑا قاتل جاندار کوئی نہیں۔

تاہم اپنے مچھروں کو گھر سے دور رکھنے کے لیے ضروری نہیں کہ آپ کسی قسم کا اسپرے یا دیگر ذرائع استعمال کریں بلکہ چند پودے لگا کر قدرتی طریقے سے اس خطرناک کیڑے کو خود سے دور رکھا جاسکتا ہے۔

تلسی

00_Mosquito 13Apr17 04038.02تلسی صرف غذاﺅں کا ذائقہ ہی بڑھانے کے کام نہیں آتی بلکہ اس جڑی بوٹی کے دیگر فوائد بھی ہیں اور ان میں سب سے نمایاں مچھروں کو گھر سے دور رکھنا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس پودے کو گھر میں لگانا مچھروں کو دور رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے جس کی وجہ اس کی تیز مہک ہے۔

لیمن بام (ایک قسم کا پودینہ)

00_Mosquito 13Apr17 04038.03اس پودے میں ایک جز citronellal موجود ہوتا ہے جو کہ مچھر دور بھگانے والے سیال کی طرح کے اثرات رکھتا ہے، اس کے پتوں کی لیموں جیسی مہک مچھروں کو پسند نہیں ہوتی اور اس طرح گھر اس کیڑے کے حملے سے محفوظ رہتا ہے۔ اسے زمین کی بجائے گملے میں لگانا زیادہ بہتر ہوتا ہے ورنہ دوسری صورت میں یہ تیزی سے پھیل کر دوسرے پودوں کی جگہ لے لیتا ہے۔

سنبل بری

00_Mosquito 13Apr17 04038.04اس پودے میں پایا جانے والا تیل مچھروں کو دور رکھنے میں مہنگے اسپرے سے زیادہ موثر ثابت ہوتی ہے۔ یہ تیل بہت تیز ہوتا ہے اور اس کا صرف معمولی سا حصہ ہی مچھروں کو دور رکھنے کے لیے کافی ثابت ہوتا ہے۔

سٹرونیلا

00_Mosquito 13Apr17 04038.05یہ بھی مچھروں کو دور بھگانے کے لیے ایک بہترین پودا ہے، اور یہی وجہ ہے کہ اکثر کیڑے مار اسپرے اسی کی تیل سے تیار کیے جاتے ہیں۔

لیونڈر

00_Mosquito 13Apr17 04038.06یہ بہترین مہک والے پھولوں والا پودا مچھروں کو دور بھگانے کے لیے بھی بہترین ہے، انسانوں کو جو خوشبوئیں اچھی لگتی ہیں وہ اکثر مچھروں کو ناپسند ہوتی ہیں اور لیونڈر ان میں سے ایک ہے۔ اس کے تیل کے چند قطرے کلائی میں لگا کر آپ گھر کے باہر بھی مچھروں کو خود سے دور رکھ سکتے ہیں۔

گیندا

گیندے کا پودا خوبصورت پھولوں سے سجا ہوتا ہے، ان کی خوشبو انسانی ناک کے لیے پرکشش ہوتی ہے مگر مچھروں کے بہت زیادہ ناپسندیدہ۔ گھر میں جہاں مچھر سب سے زیادہ ہوتے ہیں، جیسے کھڑکیاں یا دروازے وغیرہ کے پاس اس کا پودا رکھنا مچھروں کو دور رکھنے کے لیے کافی ثابت ہوتا ہے۔

لہسن

لہسن کھانا بھی انسانوں کو مچھروں کی غذا بننے سے بچاتا ہے، تاہم اس کا پودا بھی گھر سے مچھروں کو دور رکھنے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے اور جہاں یہ لگتا ہے وہاں دور دور تک یہ کیڑا نظر نہیں آتا۔

About admin

Check Also

حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی المناک شہادت

فرزند رسول حضرت امام محمدتقی علیہ السلام کی المناک شہادت کے غم میں پوری دنیا سوگوار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
error: Content is protected !!