Home / دھشت گردی / نائجیریا میں دو ‘بچیوں’ کا خودکش بمبار کے طور پر استعمال

نائجیریا میں دو ‘بچیوں’ کا خودکش بمبار کے طور پر استعمال

bbc-urdu_2شمال مشرقی نائجیریا کے ایک بازار میں ہونے والے بم دھماکے میں مبینہ طور پر سات آٹھ سال کی دو لڑکیوں کو انسانی بم کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔

12052-02-nigeria-12dec16 اس واقعے میں ایک دوسرا شخص ہلاک اور 18 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ بورنو صوبے کے میدوگوری شہر میں یہ حملہ اس وقت ہوا جب بازار میں بھیڑ بھاڑ تھی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ دونوں لڑکیوں نے یکے بعد دیگرے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ اس میں دونوں بچياں ہلاک ہو گئيں۔

کسی تنظیم نے ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم بوکو حرام اس طرح کے حملے12052-01-nigeria-12dec16 کرتی رہی ہے۔

گذشتہ چند ماہ کے دوران نائجیریا کی فوج نے بوکو حرام کے خلاف کامیابیاں حاصل کی ہیں تاہم یہ تنظیم اب بھی خاصی فعال ہے۔

میڈوگوری میں ملیشیا کے ایک رکن عبدالکریم جابو نے میڈیا کو بتایا کہ لڑکیوں کی عمر سات آٹھ سال رہی ہو گی اور وہ رکشے سے بازار آئی تھیں

About admin

Check Also

کل بھوشن کی بیوی 2ماہ سے لا پتہ

پاکستان میں سزائے موت کے منتظر بھارتی خفیہ ادارے ’’را‘‘کے ایجنٹ کلبھوشن کی بیوی جسے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
error: Content is protected !!