Home / سیاست / تبصرہ / خواتین کے حقوق پر سعودی ویڈیو وائرل

خواتین کے حقوق پر سعودی ویڈیو وائرل

al-arabiyaسعودی عرب میں ایک پاپ گانے کی ویڈیو جس میں عورت کی مجبوری کو دکھایا گیا ہے سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہو گئی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اس ویڈیو کو لاکھوں افراد دیکھ رہے ہیں۔

01026-01-saudia-06jan17اس ویڈیو کو ’ھواجیس‘ نام دیا گیا ہے جس کا مطلب ’اضطراب‘ ہے۔ ویڈیو میں سعودی عرب میں خواتین کو سکیٹ بورڈنگ کرتے، باسکٹ بال کھیلتے اور ناچتے دکھایا گیا ہے۔

یہ ویڈیو 8ies نامی میڈیا پروڈکشن کمپنی نے بنائی ہے اور دسمبر میں یوٹیوب پر اپ لوڈ کیے جانے کے بعد سے اب تک اس ویڈیو کو تقریباً 30 لاکھ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

اس میں خاتون کو مکمل اسلامی لباس پہنے مختلف کام کرتے دکھایا گیا ہے جو یہ گا رہی ہے: ’صرف خدا ہی ہمیں مردوں سے بچا سکتا ہے۔‘

ویڈیو کا مقصد سعودی عرب میں مردوں کی حاکمیت والے معاشرے میں خواتین کی مایوسی کو دکھانا ہے۔

مرد سرپرست یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ ایک عورت کو کیا کرنا چاہیے۔ مثال کے طور پر ملک سے باہر سفر کرنے کی اجازت یا
اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا۔

01026-02-saudia-06jan17یوٹیوب پر ایک صارف نے اس ویڈیو کے حوالے سے لکھا: ’حیران کن ویڈیو! آواز بری ہے اور مواد اس بھی برا ۔۔۔ تصور کیجیے کہ خواتین ڈرائیونگ کر رہی ہیں اور مرد ایسے لباس پہن کر ناچ رہے ہیں۔ خدا ہمیں محفوظ رکھے۔‘

جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’ویڈیو کلپ اچھا ہے، جس میں مزاح ہے، یہ ویڈیو خواتین کی مجبوری کا ایک رخ دکھاتی ہے۔‘

سعودی عرب میں مردوں کے سرپرستی کے نظام پر توجہ دلانے کے لیے سوشل میڈیا پر ڈالے جانے والا یہ تازہ ترین مواد ہے۔

اس سے قبل 2013 میں سعودی عرب کی ایک مزاحیہ شخصیت نے ’نو وومن نو ڈرائیو‘ نامی گانا ریکارڈ کیا تھا جس کا مقصد یہ بتانا تھا کہ سعودی عرب میں خواتین کے ڈرائیونگ کرنے پر پابندی ہے۔

About admin

Check Also

کل بھوشن کی بیوی 2ماہ سے لا پتہ

پاکستان میں سزائے موت کے منتظر بھارتی خفیہ ادارے ’’را‘‘کے ایجنٹ کلبھوشن کی بیوی جسے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
error: Content is protected !!