Home / سیاست / تبصرہ / ‘پاکستانی فنکار ہندوستانیوں کا روزگار چھین لیتے ہیں

‘پاکستانی فنکار ہندوستانیوں کا روزگار چھین لیتے ہیں

dawn-newsانتہا پسند ہندو تنظیم شیو سینا کی پاکستانی فنکاروں سے دشمنی ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی۔ حال ہی میں اپنے اخبار سامانا کے ایک اداریئے میں شیو سینا نے وزیراعظم نریندر مودی پر زور دیا ہے کہ وہ ملازمتوں کو ‘اپنے دھرتی کے بیٹوں’ کے لیے بچا کر رکھیں۔

اداریئے کے مطابق، ‘پاکستانی فنکار، تکنیکی ماہرین اور ٹی وی آرٹسٹ دوستی اور تعلقات جیسے الفاظ کی تشہیر کرتے ہوئے ہندوستان میں پیسہ کمانے کے لیے آتے ہیں، وہ یہاں کے مقامی لوگوں کا روزگار چھین لیتے ہیں’۔

12064-01-modi-13dec16اداریئے میں نریندر مودی پر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرح بن جانے پر زور دیتے ہوئے کہا گیا، ‘کیا ہندوستان ٹرمپ کی طرح کی پالیسی کا نفاذ کرسکتا ہے، جس میں یہ کہا جائے کہ ان پاکستانیوں کو یہاں ملازمت نہیں ملے گی اور یہ بھی واضح کردیا جائے کہ جو بھی پاکستانیوں کو کام دے گا وہ ہندوستان کا دشمن ہے’۔

مزید پڑھیں: پاکستانی فنکاروں پر پابندی قوم پرستی نہیں مذاق ہے، پوجا بھٹ

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ غیر ملکی ملازمین کو امریکیوں کی جگہ پر نہیں آنے دیں گے، یہاں وہ بظاہر اُس واقعے کی جانب اشارہ کر رہے تھے جب ڈزنی ورلڈ اور دیگر امریکی کمپنیوں میں ہندوستانیوں سمیت H-1B ویزہ کے حامل غیرملکی افراد کو ملازمت دی گئی تھی۔

شیو سینا کا اپنے اداریئے میں مزید کہنا تھا، ‘اگر ٹرمپ یہ کرسکتے ہیں تو ہمارے وزیراعظم، جو بہادر اور باعلم مانے جاتے ہیں، وہ بھی یقینی طور پر یہ کرسکتے ہیں’۔ اداریئے میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ ٹرمپ کا یہ اقدام شیو سینا کے بانی بالا صاحب ٹھاکرے سے متاثر ہوکر ہی اٹھایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ماہرہ کو ‘رئیس’ کی تشہیر کیلئے نہیں بلوائیں گے: شاہ رخ خان

گذشتہ روز بھی بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے حوالے سے یہ رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ انھوں نے مہاراشٹرا نونرمن سینا (ایم این ایس) کے سربراہ راج ٹھاکرے سے ملاقات کی اور انھیں یقین دہانی کروائی کہ پاکستانی فنکار ماہرہ خان اپنی ڈیبیو بولی وڈ فلم ‘رئیس’ کی تشہیر کے لیے ہندوستان نہیں آئیں گی اور یہ بھی کہ وہ آئندہ کسی پاکستانی فنکار کے ساتھ کام نہیں کریں گے۔

About admin

Check Also

کل بھوشن کی بیوی 2ماہ سے لا پتہ

پاکستان میں سزائے موت کے منتظر بھارتی خفیہ ادارے ’’را‘‘کے ایجنٹ کلبھوشن کی بیوی جسے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
error: Content is protected !!